
عبدالرحیم خان / کراچی
کہتے ہیں استاد روحانی باپ ہوتا ہےاوراستاد کی اتنی عزت کی جاتی ہے،جتنی والدین کی جاتی ہےلیکن یاد رکھیے گا! کہ ہمارے پاکستان میں تعلیمی
نظام،ہمارے بچے،ہماری بچیاں،ہماری بہنیں ان ہی استادوں کی وجہ سے برباد ہورہی ہیں جن کا آگےذکر کیا گیا ہے،یہ ایسے استاد ہیں جنہوں نے سفارش کی بنا پر نوکری حاصل کی ہوتی ہے۔
پاکستان میں کئی ایسے کالجز،یونیورسٹیز اور اسکولز خاص طورپردیہاتی اسکولوں میں ایسےاستاد موجود ہوتےہیں جنہیں نہ پڑھنا آتا ہےاورنہ ہی پڑھانا آتا ہے اور نہ انہوں نے خود کچھ سیکھا ہوتا ہے اور نہ سکھانا آتا ہے۔ہمارے پاکستان میں کئی ایسے استاد موجود ہیں جو ہماری بچوں،بچیوں اور ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں۔
یاد رکھیے گا! استاد کی ذمےداری صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ طلباء اورطالبات کی اچھی تربیت کرنا بھی ہوتی ہےلیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو خود تعلیم یافتہ نہ ہو جن کا خود کسی نے تربیت نہ کی ہو وہ بھلا کیا طلباء وطالبات کو تربیت اور تعلیم دے گا۔اگر ہمارے بچے بچیاں ان جاہلوں اوران پڑھوں سے تعلیم حاصل کر یں تو کیا ہمارے بچے،بچیاں ترقی کرسکیں گے؟یا ہمارے بچے بچیاں تعلیم یافتہ ہوں گے،یقیناً نہیں۔
اسی طرح ہمارے بچے،بچیاں بھی نہ تعلیم یافتہ ہوں گی اورنہ ہی تربیت یافتہ ہوں گےاوراسی طرح ہمارے بچے بچیاں بھی اپنی آنےوالی نسلوں کو اپنی جیسی تعلیم دیں گےاورہماری آنے والی نسلیں بھی برباد ہوں گی اور آنے والی نسلیں بھی اپنے آنے والی نسلوں کو اسی طرح کی تربیت اور تعلیم دیں گی۔ اسی طرح جہالت کا سلسلہ چلتا رہے گا اور ہمارے بچے بڑے ہو کردہشت گرد بنیں گے،ڈاکو بنیں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارے بچے بڑے ہو کر کسی دہشت گرد تنظیم کاحصہ بن کراپنےہی ملک کے خلاف اقدامات کریں ۔
اگر ہمارےہی بچےہمارے خلاف اقدامات کرنےلگےتوپاکستان میں بدامنی پھیلے گی۔اگرپاکستان میں بدامنی پھیل گئی تو ہم تعلیمی و ترقیاتی اور دنیاوی لحاظ سے دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے اور کبھی بھی ہم پاکستان کو عظیم ترین ملک نہیں بنا سکیں گے



































