بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ "

ثمینہ مجید

یہ سینے صورت فولاد ڈٹ جاتے ہیں میداں میں

خدا کہتا ہے خود بُنْيَان مَرْصُوص انکو قرآں میں

 دس مئی دوہزار پچیس کو نمازِ فجر کےبعد جیسےہی تازہ صورتِ حال دیکھنے کے لیے موبائل کھولا، تو سب سے زیادہ دل خوش کرنے والے الفاظ   "

بنیان المرصوص "تھے

یہ قرآن کےالفاظ ہیں۔ جس کی معنی ہے”سیسہ پلائی دیوار 

اللہ تعالیٰ سورۃ الصف میں فرماتے ہیں

"اللہ کو تومحبوب ہیں وہ بندے جو اس کی راہ میں صفیں باندھ کرقتال کرتےہیں،جیسے کہ وہ سیسہ پلائی دیوار ہوں۔“

مراد اس سےمجاہدین کی ثابت قدمی اورمضبوط صفیں ہیں جوباطل کےطوفان کو گھٹنے ٹیکنےاورواپس پیچھے کی طرف پلٹنے پر مجبور کردے۔۔۔!!! وہ مضبوط صفیں جس میں جسموں کے ساتھ ساتھ روحیں بھی باہم قوت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہوں۔۔۔!!!اللہ آپ کو سرخرو کرے  اور آپ کے ذریعے باطل کا خاتمہ فرمائیں۔ آمین۔!

ایسے ہی کھڑےرہنا مضبوطی کےساتھ اوراللّہ اکبر کی صدائیں ہواؤں میں بلند کرتے رہنا۔۔اوریاد رہےفتح اللہ کی طرف سے ہے۔۔۔ ہمارے جوانوں نے  جواب کے لیے وقت بھی وہی منتخب کیا جس وقت اس کائنات کے سب سے عظیم سپہ سالار جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں پر حملہ آور ہوا کرتے تھے۔

انس بن مالک بیان کرتے ہیں

كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُغِيرُ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن پر طلوعِ فجر کےوقت حملہ آور ہوا کرتے تھے۔(صحيح مسلم ٣٨٢)

سيدنا نعمان بن مقرن رضي  )الله عنه | معرکۂِ نہاوند ٢٠ھ)

”اے اللہ! میری آنکھوں کو ایسی فتح کےذریعے ٹھنڈا کردے جس میں اسلام کی عزت ہواورکفر ذلیل ہوجائے۔“

اللهُمَّ أَعِزَّ الإِسْلامَ وَالمُسْلِمِينَ، اللهُمَّ أَعِزَّ الإِسْلامَ وَالمُسْلِمِينَ، وَأَذِلَّ الشِّرْكَ وَالمُشْرِكِينَ وَدَمِّرْ أَعْدآءَ الدِّينِ وَاحْمِ حَوْزَةَ الإسْلامِ يَا رَبَّ العَالَمِين

پاکستانی افواج جب تک بارڈرز پر موجود ہیں ، پاکستانی عوام سکون کی نیند سوتی رہے گی اور یہ وقت خاموشی کا نیئں بلکہ دعاؤں کا اپنی پاکستانی افواج کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ۔۔۔۔۔!!!ہم مسلمان ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔ ہم ہمیشہ امن و امان کو ترجیح دیتے ہیں، جب دشمن کو لگے کہ ہم بزدل ہیں ان کو منہ توڑ جواب نہیں دے سکتے تو یہ دشمن کی سب سے بڑی بھول ہے ۔۔ہم تمام رنگ نسل قوم اور مذہب کا احترام کرتے ہوئے اور لوگو کی جان کا سوچ کر اگرخاموش ہیں تو یہ دشمن نے ہمیں بزدل سمجھ لیا ۔۔۔۔

کچھ ایسے پاکستان کےگیڈر بھی ہیں جو بیٹھ کر صرف باتیں ہانکتے تھےکہ کیو جوابی کارروائی نہیں کررہے تو ان کو اس بات کا پتا ہونا چاہیےکہ وعدہ کیا تھا ان کو جواب ملےگاتو پاکستان کے جوانوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا  ہے ۔اس وقت سب زیادہ ضرورت دعاؤں کی ہے ۔افواج کے لیے پاکستان کےہراس جوان کے لیےجوسرحدوں پر دن رات جاگ کر اپنے عوام کی حفاظت کا خیال رکھ رہے ہیں۔

سلام ہے ان جوانوں پران کی جرات ، بہادری اور جذبہ شوق شہادت کو۔۔اس وقت ایک پاکستانی شہری ہونےکی حیثیت سےتمام تردینی،سیاسی ،اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر پاکستان کی افواج کا ساتھ دیں۔ساتھ ساتھ دعائیں بھی جاری رکھیں ۔

رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

’’اے ہمارے رب! ہم پرصبرانڈیل دے اورہمارے قدم ثابت رکھ اوران کافرلوگوں کے خلاف ہماری مدد فرما۔‘‘??

آج کی جنگ میزائل اورتوپوں سےہٹ کر سوشل میڈیا کی جنگ زیادہ ہے  اور ہم سب کواس وقت اپنے وطن کے لیے کھڑا ہونا ہے ۔جو لکھ سکتے ہیں لکھیں ،اپنے جوانوں کے حوصلوں کی آبیاری کے لیے کردار ادا کریں۔ہمت نہ ہارے ، خود بھی خوف ہراس کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو بھی نہ کریں اور ہر سنی سنائی خبر پر یقین نہ کریں ۔سائبر حملوں سے بچیں۔ کسی بھی لنک کو بغیر جانچ پڑتال کے مت کھولیے۔جہاں پر جہادی امداد کی ایپل ہو وہاں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ہم ہیں صفِ آہن کی بیٹیاں

باطل سے نہ گھبرائیں گی

قلم، دعا، کردار سے، ہر محاذ پر

چھا جائیں گی

 

کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُالْمَوْت

 ہر جاندار نے موت کا مزہ چکھنا ہے ۔

پھر ڈر کس بات کا شہادت سے بھی بہتر کوئی موت ہو سکتی۔۔۔۔!!

مومن کبھی خوف زرہ نہیں ہوتا ،وہ جانتا ہے کہ زندگی تو عارضی ہے ،جنتوں کی مہمانی کے طلب گار تو ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں تاکہ شہادت کا رتبہ ملے تو ہر وقت ہر محاذ پر اپنی استطاعت کے حساب سے یکسو رہیں ۔جب بھی میری آپ کی ضرورت ہوئی ۔۔ ہم آگے بڑھیں  گے ۔۔ ان شاءاللہ

فوج پہ تنقید کرکے خوارج اور تکفیریوں کے راستے پہ چلنے کی بجائےفوج کیلئے دعا کرکے اہل سنت کےراستے کواپنائیں۔یہ ہی اصل امتحان ہے،ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو تاقیامت قائم ودائم رکھے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین ثم آمین

 باطل سے دبنےوالےاے آسماں نہیں ہم

سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا

 توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے

آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا

?? خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ??

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے