کیا تم ہمیشہ یہیں رہو گے؟

 میمونہ عالیہ/ اسلام آباد

 تدبر القرآن و عمل

(سورہ الشعراء: 128 تا  131 )

قومِ عاد دنیا کی مضبوط ترین اور قوی ترین قوم تھی، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے

ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ (الفجر)۔

"اس جیسی قوم پیدا ہی نہیں کی گئی۔"

یعنی جو قوت، شدت اور جبروت میں اس جیسی ہو۔

اسی لیےقومِ عاد کہا کرتی تھی

مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً

"کون ہے جو قوت میں ہم سے زیادہ ہو؟"

انہوں نے پہاڑوں، کنوؤں اور غاروں میں بڑی بڑی مضبوط عمارتیں بنا رکھی تھیں اورانہیں اپنی انہی عمارتوں پر بہت ناز تھا لیکن ان کا مقصد ان میں رہنا نہیں تھا بلکہ صرف کھیل کود تھا۔

ہود علیہ السلام منع فرما رہے ہیں کہ تم جو یہ سب کچھ کرتےہو،یہ وقت اوروسائل کا ضیاع ہے۔اس سےدین ودنیا کا کوئی فائدہ وابستہ نہیں بلکہ یہ محض بے کار اور لاحاصل مشغلہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت سی صلاحیتوں سے نوازا تھا، جن میں سے ایک فنِ تعمیر بھی تھی۔ ان کے اندر اپنی باقی رہ جانے والی ناموری اور نمود و نمائش کی خواہش بہت شدت سے موجود تھی۔ اسی کےپیچھےوہ یادگاریں اوربڑے بڑے رہائشی محلات تعمیر کرتے۔

یہ کس قدر حیرت انگیز بات ہےکہ قومِ عاد ہربلندمقام پرایک یادگار کھڑی کردیتی حالانکہ نہ اس میں رہنا مقصود ہوتا،نہ کوئی اورمقصد۔اللہ تعالیٰ نے انہیں بے شمار وسائل، جسمانی طاقت، عقل و شعور اور فہم و فراست عطا فرمائےتھے۔ کیا ان تمام خوبیوں کے ساتھ انصاف یہی تھا کہ وہ صرف یادگاریں اور محل تعمیر کرتے اور کوئی ایسا کام نہ کرتے جس سے عوام کی بھلائی ہو اور اللہ کی رضا حاصل ہو؟۔

وہ جس لگن اور محبت سے عمارتیں بناتے،وہ ان کے کام میں نظرآتی۔ ان کی عمارات مہارت، نفاست اور اعلیٰ معیار کی بہترین مثالیں تھیں لیکن فکر کی بات یہ تھی کہ اس سارے کام اور محنت کا مقصد کیا تھا؟

ہود علیہ السلام اپنی قوم کوبےمقصد کاموں سےمنع کررہےہیں اورزندگی کا اصل مقصدان کےسامنےرکھ رہےہیں۔ ان کا سوالیہ انداز گفتگوقوم کےلیےتذکیرو نصیحت ہے، اور ان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ہے،لہٰذا وہ مختلف انداز میں بات کر رہے ہیں۔ہود علیہ السلام ان پر تنقید نہیں کر رہے بلکہ ایک محسن کے طور پر ان کے سامنے ان کی زندگی کا اصل مقصد واضح کررہے ہیں اوراس زندگی کی بات کر رہے ہیں جو ابھی ان کی آنکھوں کے سامنے نہیں اور دوسری اہم بات جو انتہائی قابلِ فکر ہے،یہ تھی کہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ مضبوط عمارتیں انہیں موت سے بچا لیں گی۔

یہ بات تو ہود علیہ السلام کی تبلیغ کےسراسرخلاف تھی۔ موت اور حساب کا دن ایک بڑی حقیقت ہے۔ اس پرایمان کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔شاید کہ تم یہاں ہمیشہ رہو گے؟۔ یہ زندگی عارضی ہے۔ موت نے آنا ہے۔ آخرت کے دن پر ایمان رکھنا ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔

اے قومِ عاد! کیا تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے؟۔

شاید کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے، اسی لیے مضبوطی کےپیچھے پڑے ہو،آخرت کا سوچتےہی نہیں،یہاں سےروانگی تمہارے منصوبے میں شامل ہی نہیں۔

کیوں ایسا کر رہے ہو؟

یہ تو بہت ناپائیدار دیار ہے

یہ کوئی رہنے کی جگہ ہے؟

سوچتے کیوں نہیں؟

فکر کیوں نہیں کرتے؟

کیا واقعی اللہ کو بھلا بیٹھے ہو؟

اور جب تم پکڑتے ہو تو جباروں کی طرح پکڑتے ہو

قومِ عاد کی دوسری بڑی خرابی ظلم و تشدد اور طاقت کا بے رحم استعمال تھا۔انہوں نے اللہ کے پیغمبر کے لائے ہوئے احکام اور نصیحتوں کو جھٹلا دیا تھا۔تکبر اور غرور میں مبتلا ہو کر خود کو بہت بڑی چیز سمجھنے لگے تھے۔ ان کا معاشرہ طبقاتی تقسیم کا شکار تھا، ایک طبقہ بااثر دوسرا کمزور۔ان کا رہن سہن، طور طریقے اور طاقت کا بے دریغ استعمال قابلِ مذمت تھا۔دنیا میں انہماک، ظلم اور سرکشی ان کے قبیح اوصاف تھےلیکن اس کے باوجود اللہ کے پیغمبر نے انہیں تقویٰ اور اطاعت کی طرف دوبارہ بلایا۔

ذرا غور کریں

جب سب کچھ اللہ کا ہے، تو تکبر اور غرور کیسا؟

 

اصل طاقت تو تقویٰ ہے

تقویٰ کی عدم موجودگی ہر برائی کو جنم دیتی ہے

اور جب انسان عبد بن جائے، تو برائیاں ختم ہو جاتی ہیں

صرف اللہ ہی اکبر ہے

یہ صرف اللہ تعالیٰ کی صفت ہے

انسان کو چاہیےکہ خود کوبندہ سمجھےتاکہ اسے دوسرے بھی بندے ہی نظر آئیں

ان آیات کی روشنی میں ہم کیا کریں؟

بے مقصد کاموں سے بچیں، کیونکہ بیکار کام کے پیچھے کوئی اعلیٰ مقصد نہیں ہوتا

فخر، غرور اور تکبر سے بچیں

کسی بھی کام کے پیچھے نیت اور مقصد کو درست رکھیں

دنیا سے واہ واہ کی امید رکھنا خطرناک ہے

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے یہ سوچیں کہ اس کا حساب بھی دینا ہے

جو بھی عمل کریں، سوچیں کہ وہ آخرت میں کتنا فائدہ دے گا

بگڑے ہوئے افراد اور حالات کی اصلاح کے لیے حکمت اور دعا سے کام لیں

حکمت قرآن سےحاصل ہوگی

یہ صرف دنیا کی زندگی نہیں، آخرت کی بھی ایک زندگی ہے،اس کی تیاری اپنی صلاحیتوں سے کریں

وقت اور وسائل ضائع نہ کریں

خرچ کرنے سے پہلےضرورت مندوں کوذہن میں رکھیں

فضول خرچی سے پرہیز کریں

عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں

معاشرے کی بقا اسی میں ہے کہ ظلم و تشدد سے بچا جائے

رحم دلی اور معاف کرنے کو شعار بنائیں

بےگناہ اور بے قصور کو سزا نہ دیں

اجر کی امید صرف اور صرف اللہ تعالیٰ سے رکھیں

بلا ضرورت اشیاء جمع نہ کریں

اپنی ذات کو منوانے کی کوشش نہ کریں

کسی کی گرفت اس کےجرم کے مطابق ہو

عمر بڑھنے کےساتھ ساتھ اپنا بوجھ کم کریں۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے