انتخاب ۔۔۔۔۔۔

عریشہ اقبال

 اعتبار اور اعتماد دونوں ہی الف سے لکھے جانے والے لفظ ہیں،اسی طرح اللہ اوراطاعت بھی ایک ہی حرف سےشروع ہونے والے الفاظ ہیں مگر بات خواہ لفظ کی ہو یا ان

لفظوں سے پروئے جانےوالے جملوں کی دونوں ہی یا تو بدل جاتے ہیں یا تبدیل کردیے جاتے ہیں ۔

کبھی وعدے نبھائےجاتے ہیں اور کبھی توڑ دئیے جاتے ہیں

کبھی مسکراہٹ بانٹی جاتی ہے اور کبھی چھین لینے کی آگ بھڑکائی جاتی ہے

کبھی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے اور کبھی وہی محبت بیچ راہ میں اپنی کشش کھو دیتی ہے

کیونکہ جملوں کو ادا کرنے میں فرق اسی وقت رونما ہوتا ہے۔جب جذبات کی ترجمانی دوسرارخ اختیار کرلے،جب رویےنرمی سےکنارہ کرکےسختی سےاپنا تعلق قائم کرلیں اور جب دلوں میں موجود اخلاص کھوٹ کی جگہ لے  ، حتی کہ ظاہر اور باطن کی دنیا ایک دوسرے سے یکسر مختلف محسوس ہونے لگتی ہے اور یہی وہ مقام ہوتا ہے جب انسان انسانیت کے درجے  سے  گر کر حیوانیت کا انتخاب کرتا ہے ۔

خداسےبےخوف اورمخلوق سےخوف کھانےلگتا ہے۔خدا کی نظروں میں اپنےمقام کی حیثیت کو فراموش اورمخلوق کےساتھ خواہشات نفس کی تسکین میں خود کوتھکا دیتا ہے ۔ جب کوئی شخص بارگاہِ خداوندی میں عرضیاں کرنے سے جی چراتا ہے ، فکر آخرت کو چھوڑ کر فکر دنیا میں اپنی ذات کو مصروف کرلیتا ہے تو پھر اس کے لیے محسوسات اہمیت نہیں رکھتے اور جہاں کسی چیز کی اہمیت نہ رہے وہاں وہ شے اپنی اہمیت کےساتھ اپنی قدر بھی کھوتی چلی جاتی ہے ۔

اسی سبب ایک انسان گناہ نہیں کرتا،نافرمانی نہیں کرتاجب تک وہ حالت ایمان میں ہوتا ہےاورجس وقت یہ حالت اس کے وجود کاحصہ نہیں رہتی اس کے لیے گناہ کا راستہ اختیار کرنا آسان ہوجاتا ہے کیونکہ وہ انتخاب ، اعتبار ،اعتماد اور اطاعت کے ساتھ اللہ کی ذات کو منسلک کرنے میں خود کو کھپانا چھوڑ دیتا ہے۔

بالکل اسی طرح زبان سےادا کیا جانے والا ہر لفظ اوراسی وجود کا ایک اورحصہ یعنی اس کاعمل ہی گویائی سےکبھی محروم کردیا ہےاورکبھی گویائی کوراستی کی سمت لے جاکر زندگی میں عطاؤں سے اپنے دامن کو بھر لیتا ہے ۔ میں سوچتی ہوں عطاؤں کا حق سمجھنے کے لیے خطاؤں کا علم ہونا بھی ناگزیر ہے کیونکہ  عطا کو متوجہ کرنے کے لیے دو ہی راستے ہیں بلکہ فلسفہ حیات کو سمجھنے کے لیے ہی دو راستے ہیں ایک توخطاؤں سے درگزر اور دوسرا خطاؤں پر شرمساری ان دو راہوں کا ایک دوسرے سے اتنا گہرا ربط ہے کہ اسی ربط میں فلسفہ حیات کا راز پوشیدہ ہے مگر بات تو ساری اس فلسفےکو اپنا کر اس کے اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے پر ٹھہر جاتی ہے، لہذا آپ بھی اپنی زندگی کا بغور جائزہ ضرور لیں اور اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھیں اسے پرکھنے کی کوشش کریں کہ کہیں وہ بھی اس انتخاب میں غلطی تو نہیں کررہا جو انتخاب آپ کی توانائیوں ، آپ کے جذبات ، آپ کے احساسات میں موجود گویائی کے راز تک لے جانے کا واحد ذریعہ ہے ۔

یاد رکھیں آج سوال کرنےکی ہمت ہوگی تو جواب کی امید پیداہوسکےگی،بصورت دیگر جن کےحوصلوں میں کمی ہوانہیں خوابوں کی تعبیر بھی نہیں ملا کرتی۔ اپنےاور اپنے رب کے درمیان جو خلا ہے اسےپرکیجیے کیونکہ اسے پر نہ کرنے کی صورت میں آپ ہی کا خسارہ ہے اور یہ وہ غلطی ہے جس کا ازالہ روز آخرت ممکن نہیں ہوسکےگا ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ایمان و یقین کی حفاظت فرمائیں آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے