
تحریر:شہیر خان
اس دنیا کا ہر انسان کامیاب بننا چاہتا ہے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ چاہا جائے، اسےعزت مل جائے،وہ سب سےآگے نکل جائے لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟کیا ہر انسان کامیاب ہو
سکتا ہے؟ صرف چند افراد ہی کی کامیابی قائم رہ پاتی ہے، ہر کسی کے نصیب میں کامیابی کیوں نہیں؟
کامیابی کو اپنا بنانے کے لیے کچھ اہم باتیں بہت ضروری ہیں:۔
کامیابی کو اپنا ہدف بنائیں:۔
اگر کامیابی حاصل کرنی ہے،تو ذہن میں ہدف بنانا بہت اہم ہےکہ آخرکرنا کیا ہے؟واضح رہےکہ جب تک منزل کاپتانہ ہوتوآپ کیسے سفر کریں گے؟اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ کی گاڑی بھی تیار ہو، آپ کے پاس پٹرول بھی ہو، ہر چیز موجود ہو لیکن یہ علم نہ ہو کہ آپ کو جانا کہاں ہے؟۔ اسی طرح اپنا ایک مقصد بنانا بہت ضروری ہے۔
جو کام کرنا ہے اس کو شان دیں:۔
کامیاب انسان کی نشانی یہ ہے کہ وہ جو کام بھی کرتےہیں، دل لگا کر کرتےہیں اورمسلسل اس کام کوکرنےکی کوشش کرتےرہتےہیں۔ مجھے یہ کہنے دیں کہ اکثر لوگوں کا ہدف ہوتا ہے لیکن وہ روزمرہ کی روٹین اور لوگوں کی باتوں کوسن کر اپنے ہدف سے بھٹک جاتے ہیں۔
نئی سوچ کے مالک:۔
کامیاب انسان ہمیشہ نئی سوچ کے تحقیق کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور ایسا کچھ کرتے ہیں جو دوسروں سے ہٹ کر ہوتا ہے، یہی ان کی کامیابی کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔




































