ابل غزہ کی عزیمت کو سلام

خورشید بیگم /  گوجرہ

 

سامنا  ہم  تمھارا کریں کس طرح

غفلتوں میں پڑے ساحلوں پہ کھڑے

اپنی آنکھوں میں تابِ نظارہ کہاں

موجِ طوفاں سے جس طرح تم لڑے

           پاسبانِ قدس کی ویڈیوز کےدلخراش مناظر اب ذہن وقلب کی برداشت سےباہرہیں لیکن ان کو دیکھے بغیر بھی رہا نہیں جاتا۔خدا جانے وہ پہاڑساحوصلہ رکھنےوالی مائیں کس مٹی سے بنی ہیں؟ وہ ماں زندہ ہے جو ڈاکٹر کی حیثیت سے ہسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے کہ اپنے ہی نو بچوں کی لاشیں وصول کرتی ہے۔ شکر ہے انہیں کفن نصیب ہو گئے ہیں۔ ایک ماں بلک رہی ہے کہ اس کے دو بیٹے روٹی لینے گئے تھےاسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر انھیں شہید کردیا ، کوئی انہیں گھر پہنچا دے کہ میں انہیں کفن پہنا کر دفن کردوں ۔ قیامت بپا ہے کہ ایک ماں کے سب بچے اسرائیلی بمباری سے شہید ہو گئے وہ زارو قطار روتے ہوئے کہہ رہی ہے کدھر ہے امت مسلمہ ؟ خدا کے لئے ہم پر ایک دفعہ میں ایٹم بم گرادو کہ ہم سب ایک دفعہ ہی ختم ہو جائیں،ایک دوسرے کا دکھ نہ دیکھیں۔ جو ابھی زندہ ہیں بھوک پیاس سے نڈھال غیبی امداد کے منتظر ہیں تاہم اسرائیلی فوج نے رسد کے تمام ذرائع بند کر دیے ہیں۔ ذرا اُس ماں کی بے چینی کا اندازہ کریں جس کا بچہ ناشتہ کئے بغیرسکول چلا گیا ہے۔ وہ اپنا کھانا پینا بھول جاتی ہے۔ نظریں بار بار کلاک کی طرف اٹھتی ہیں کہ کب بچہ آئے اور وہ اسے کھلائے پلائے حالانکہ یہ چند گھنٹوں کی بھوک ہوتی ہے۔ ان ماؤں کی کیفیت کا تصور کریں جن کے سامنے ان کے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں اور وہ ان کے لئے کچھ نہیں کر سکتیں۔

              سوشل میڈیا پر موجود ستاون ممالک کےمسلمان یہ مناظر دیکھ رہےہیں۔کیا مجال جوان کےخوردونوش میں کوئی کمی آئی ہو۔شدید گرمی کے باوجود بازاروں کی رونق دیدنی ہے۔ وزراء و امراء اے سی والے محلات اور دفتروں میں بیٹھے ٹھنڈے مشروبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اگر کچھ دردِ دل اور جذبۂ ایمان رکھنے والی تنظیمیں اور فلاحی ادارے اُن مظلوموں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو وہ مجبور ہیں کہ وہاں تک نہیں پہنچ سکتے کہ وہ اقتدار کی قوت سے محروم ہیں۔ صاحبانَ اقتدار و اختیار ، دولت جن کے گھر کی دیوی ہے وقت کے فرعون امریکہ سے خائف ہیں۔ بلکہ اس کی خدمت اور قدم بوسی کا شرف حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔ شاید انہی کے بارے میں اقبال نے کہا تھا

 

ہاتھ بے زور ہیں الحاد سے دل خوگر ہیں

امتی  باعثِ  رسوائیِ  پیغمبر  ہیں

بت شکن اٹھ گئے باقی جو رہے بت گر ہیں

تھا  براہیم  پدر  اور  پسر  آزر ہیں

 

                قرآن کریم ہمیں انماالمؤمنون اخوۃ (بے شک مومن ایک دوسرے کے بھائی ہیں )کا درس دیتا ہے۔ پیارے نبی کا بھی فرمان ہےکہ "مومنوں کی مثال آپس کے لطف و محبت میں ایسی ہے جیسے ایک جسم جب اس کے ایک عضو میں تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم بے قرار ہو کر جاگتا ہے اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔" فرمان نبوی کا مقصد یہ ہے کہ جس طرح جسم کے تمام اعضا ایک دوسرے سے متصل ہیں۔ ایک دوسرے کے درد میں شریک ہیں، اسی طرح مسلمان جن کا خدا ایک ، رسول ایک ،قرآن ایک اور قبلہ ایک ہے اُنہیں بھی ایک دوسرے کے رنج و راحت میں شریک ہونا چاہئیے۔سوال یہ ہے کہ آج اہل غزہ قبلۂ اول کی پاسبانی کے لئے تنہا کیوں ہیں؟ پورا عالم اسلام خاموش تماشائی کیوں ہے ؟ کیا یہ اہل فلسطین کی آزمائش ہے؟بالکل نہیں ،بلکہ رب جلیل کو اہلِ ایمان کا امتحان مقصود ہےکہ وہ اپنے دین اوراپنےرب کے بندوں کے لئے کس قدر مخلص ہیں لہذا اس معرکۂ حق و باطل میں ہم میں سےہرایک کو اپنی صلاحیت و ہمت کےمطابق کام کرنا ہے۔زبان و قلم سے،مال و دولت سےاورسجدہ و دعا سے اللہ کے ان محبوب بندوں کی مدد کرنا ہےجو اپنا تن من دھن سب کچھ قبلۂ اول پر نثار کر رہے ہیں ۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس کے عوام کو اس کی ترغیب دیں ۔ سوشل میڈیا پر موجود ساتھی مؤثر طریقے سے بیت المقدس اور مسجد اقصی پر اپنا حق ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونیت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں ۔ اہل عالم کو مسئلہ فلسطین کی حقانیت سے آگاہ کریں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں رائے عامہ ہموار کریں گویا کہ دعا کے ساتھ ساتھ دوا کا اہتمام بھی ضروری ہے۔

       حرفَ آخر کے طور پر صرف اتنا عرض کروں گی ۔

 

غارت  گری  اہلِ ستم  بھی  کوئی دیکھے

گلشن میں کوئی پھول نہ غنچہ نہ کلی ہے

کب  اشک بہانے سے کٹی ہے شب ہجراں

کب کوئی بلا صرف دعاؤں سے ٹلی ہے

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے