
عصمت اسامہ
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب امیر المومنین تھےتوان کےدورمیں زلزلہ آیا ۔انہوں نےاللہ تعالیٰ کی حمدوثنا کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے
انہیں توبہ استغفار کرنے کی ہدایت کی پھر بھی زلزلہ نہ رکا تو زمین پر اپنا پاؤں مار کے فرمایا
"اے زمین ساکن ہوجا ،کیا میں نے تمہارے اوپرعدل نہیں کیا ہے ؟"
دیکھنے والوں نے دیکھا کہ زمین تھم گئی۔(علامہ عبد الوہاب شعرانی کی کتاب ' طبقات الشافعیہ')
کراچی میں ایک بااثر شخص سلمان فاروقی نےمعمولی ٹکر لگنےپرایک موٹر سائیکل سوار پراپنےگارڈزکےساتھ بےانتہا تشدد کیا ،اپنی گاڑی میں دھکیل کر گارڈز سے پٹوایا لہولہان کردیا ۔اس کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی ،رحم کی درخواست کرتی رہی مگر اس ظالم شخص کو ذرا ترس نہ آیا ۔ ارد گرد شہری کھڑے ویڈیو بناتے رہے مگر کسی نے آگے بڑھ کے نوجوان کو چھڑوانے یا معاملہ رفع دفع کروانے کی ہمت نہیں کی۔
~ کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہےاعجازِ سخن
ظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوجاتی ہے
سلمان فاروقی کے ایک چینل میں شئیرہیں اوروہ ایک اشتہارات بنانے والی کمپنی کا سی ای او ہے۔
سنا ہے کل کراچی میں تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔




































