
ام یحییٰ
پاکستان میں دراندازی کرنےکی وجوہات چاہے کوئی بھی ہوں مگر افواج پاکستان کےمنہ توڑ جواب نے دشمن کےہوش ٹھکانےلگا دئیے ہیں ۔دشمن اور اس کے پیچھے کھڑے حواریوں
کو پاکستان ایک مشکل ہدف نظر آرہا ہے ۔سائبر انفرا اسڑکچر کو تباہ کرنے سے پاکستان کی نہ صرف عسکری بلکہ ٹیکنالوجی میں بڑھتی مہارت بھی پوری دنیا کےسامنے عیاں ہوگئی ہے ۔
پاک چائنا تعلقات اورسعودیہ سمیت مسلم ممالک کی حمایت نے مسلمانوں کی قوت کومزید واضح کردیا ہے۔یہ صرف پاکستان کا جواب نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا جواب ہے کیونکہ دیگر نہتےمسلم ممالک میں ڈھائے جانے والےمظالم ان کی سالمیت اورآزادی پر حملہ ہیں جبکہ پاکستان پر کیا گیا حملہ جنگ کی صورت اختیار کر سکتا تھا مگر اللہ کا احسان ہے کہ پاکستان کادفاعی نظام انتہائی منظم ہے جو نہ صرف اپنا بلکہ وقت پڑنے پر دیگر مسلم ممالک کا دست بازو بن بھی سکتا ہے۔ اس قوم میں حب الوطنی دیدنی ہے ،جس قوم کی منزل ہی شہادت ہو اس کو آگے بڑھنے سے کون روک سکتا ہے۔
پاکستان پائندہ باد



































