انا پرستی اور تکبرچھوڑدیں

ام محمد

ہمیں ہمیشہ دوسروں کے لیے آسانی والا معاملہ کرنا  چاہیے،اپنی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ دیں ا اور اگر اللہ ہمیں کوئی

اقتدار دے ،اللہ ہمیں کوئی مقام دے ،یا اللہ ہمیں کوئی عہدہ دے  تو ہمیں اس کو  ذمہ داری کے ساتھ اچھے طریقے سے نبھانا   چاہیے جس سے اپنی ذات کے علاوہ اپنے ارد گرد کے افراد کے لیے بھی  آسانی ہو ۔ یہ مشکل کام ہے ،خود کی ذات کو چھوڑ کر دوسروں کے لیے آسانی کرنا بہت سی جگہ پر ہم چاہتے ہیں مگر  کرنہیں  پاتے ۔ دعائیں بھی کریں  کہ اللہ  پاک ہم سے آسانی والا معاملہ کروائے ۔

سب سے بہترین دعا کونسی ہو تی ہے۔۔۔

جو ایک مومن دوسرے مومن کی غیر موجودگی میں  اس کے لیے کرتا ہے  , اس کے حق میں وہی دعا  فرشتےکرتے ہیں۔۔۔۔ایک دوسرے کی عزت کرنا درگزر کرنا آسانی  کرنا بہترین معاملات ہیں۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ  کے بارے میں آتا ہے کہ جب ان کو اقتدار ملا تو ان میں بہت زیادہ عاجزی آگئی تھی ۔ حضرت عمر   فارق نے  اپنی ذات کو لے کر بہت قربانیاں دیں ۔ حضرت عمر جیسی  قربانی ہم  دے بھی نہیں سکتے۔ان کا سب کچھ اللہ کی رضا کے لیے تھا اور جب ہم اللہ کی رضا کے لیے کوئی کام شروع کرتے ہیں  تو وقت کے ساتھ ساتھ ہماری ذات میں صبر اور ٹھہراؤ  آ جاتا ہے ۔صرف ایک اللہ کی رضا پر کھڑے رہنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہمارے راستے بھی آسان کرتا ہے اور راستوں کو ہمارے تابع بھی کرتا ہے ۔

حضرت عمر فاروق کے بارے میں آتا ہے رومن ایمپائر کو شکست ہوئی، یروشلم مسلمانوں کے ہاتھ میں آیا تو حضرت عمر فاروق نے ارادہ کیا   وہاں جانے کا  وہاں کی چابیاں ان کو ملنی  تھیں تو حضرت عمر فاروق نے جو سفر کیا  وہ بہت لمبا تھا۔وہ اپنے غلام کےساتھ  سفر پر چل  پڑے ۔اونٹ دونوں کے پاس  ایک ہی تھا۔ اب کیا ہوا کہ کبھی حضرت عمر اونٹ پہ بیٹھتے اور کبھی ان کا غلام ۔۔۔یعنی اپنی اپنی  باری  پر کسی ایک کو   تکلیف نہ ہو۔۔۔ جب بھی آپ نے کسی شہر میں جانا  ہوتا  تو ان کے بڑے بڑے دروازے ہوتے تھے ، حضرت عمرفاروق  جب یروشلم کے قریب پہنچے وہاں تو وہاں  حضرت عمر کو چابیاں پکڑانے کے لیے  لوگ کھڑے  تھے ۔ حضرت عمر جب دروازے میں داخل ہونے والے تھے  تو اس وقت وہ پیدل چل رہے تھے ۔غلام اونٹ پر تھا،آپ سوچ سکتے  ہیں ،خلیفہ وقت اور پیدل ۔۔۔منزل سامنے  ہے افراد انتظار میں ہیں ۔۔۔  وقت کے خلیفہ  کے پاؤں   گرد  آلود، بال بکھرے  ہوئے ،منہ پر مٹی کے نشان ، انتی عاجزی اتنا جھکاؤ ۔۔۔   غلام اونٹ پر سوار ہے خود پیدل  ہیں ۔۔۔غلام کو اتارا  بھی نہیں ۔۔۔

یہ قصہ پڑھنے میں آسان ہے کبھی سوچا ہم  نے وہاں ہوتے کیا کرتے؟؟؟؟ غلام کو اتار کےخود بیٹھ جاتے ۔ ہم اپنی زندگی میں بہت سے معاملات میں  لوگوں کی واہ واہ چاہنے کے لیے ارد گرد کے افراد کو تو تکلیف دیتے ہی ہیں مگر سب سے بڑی بات  یہ کہ اپنی ذات کو کھوکھلا کر رہے ہوتے ہیں۔۔

   صحابہ کو تو پتا تھا ،یہ خلیفہ ہیں مگر باقی سب کوپتا  نہیں تھاکہ  یہ خلیفہ وقت ہیں۔۔

حضرت عبیدہ بن جراح نے جب یہ دیکھا تو وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ائے اور آہستہ سے ان سے کہا کہ آپ نے ہمیں  شرمندہ کر دیا ہےکہ ہمیں شرمندگی محسوس ہوئی ہے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بہت پیارا جواب دیا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں عزت  اسلام نے دی ہے۔ اونٹ گھوڑوں پر بیٹھنے سے  اچھے کپڑے پہننے  ،مال و دولت سے عزت نہیں ملتی۔ ہمیں تو عزت مل چکی ہے اور وہ اسلام کی وجہ سے ۔۔۔  کسی اور وجہ سے نہیں۔۔۔۔ہم اللہ کے احکام ،اپنے اسلام کو چھوڑ کر جہاں جہاں عزت تلاش کریں گے وہاں وہاں ہی ہم   ذ لیل  ہوں گے ۔  آج ہم مادہ پرستی کو چاہنے والے بت بن چکے ہیں۔خواہشات کے انبار ہیں ،چاہے کسی کی عزت نفس کو کچل کر ہمیں کچھ چاہیے تو بس  ہمیں  چاہیے ۔۔۔  ہم اپنی ذات سے باہر آہی نہیں  پا رہے ۔ہمارا اسلام  ہمیں  اخوت بھائی چارہ ایثار درگزر سیکھاتا ہے  اس کو چھوڑ کر انا پرستی، ضد اور تکبر میں مبتلا  ہوں گے  تو خود کی ذات کو تو نقصان پہنچائیں گےساتھ ایمان کی لذت سے بھی محروم کر دیے جائیں گےاورجو ایمان  کی لذت سے محروم کر دیا گیا وہ ہر خیر سے محروم کر دیا گیا۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے