بوٹ پالش

   ایک ترقی کے متلاشی بچے کی زندگی کی کہانی

ضیاء الرحمن غیور

          وہ صبح سے کچرہ چننا شروع کردیتا تھابعض اوقات رات بھر وہ ایسی جگہ جہاں زیادہ کام والا کچرہ ملے وہ چنتا تھا۔ خطرہ انسانوں سے بھی ہوتا ہے اوران شیطان بچوں سے جو

طاقت ور ہونے کی وجہ  سے کسی کودوسرے دورداراز علاقے میں جانےپرمجبورکرتے تھے۔ عبداللہ کی عمر گیارہ سال تھی قدکا ٹھ بھی نکلتا ہوا تھا، موٹا نہیں تھا لیکن ہڈیاں سخت جان تھیں ، اس کا کسی کو ایک مکا ہی ہوش ٹھکانے لگانے کے لیےٗ کافی تھا۔ وہ اپناکام سمجھ داری سے کرتا تھا۔کچرےکے ٹھیکے دارسے اس کا تعلق اچھا تھا اوربھی ٹھیکیدے دار تھے مگر   وہ اپنا کچرہ صرف اسے فروخت کر تا تھا۔وہ بھی اس کاخیال رکھتا تھا۔ جس جگہ وہ کام کرتا تھا کسی اور کو نہیں جانے دیتا تھا۔ عبداللہ کی گوری رنگت تھی۔ بال بڑے رکھتا تھا۔ اسے اس کے ساتھی ہیرو کہتے تھے۔بہت خوش زبان تھا۔ ہر ایک سے اپنا کام نکال لیتا تھا۔ اسے یہ کام کرتے ہوےٗ ایک سال ہوگیا تھا۔ اس کا اس کام سے اب دل بھر گیا تھا گندگی بہت تھی۔پیسے بھی اس کی مرضی کے نہیں تھے۔ اس نے اس شہر میں ایک بوٹ پالش والے سے دوستی کی۔ جس سے مسجد میں نمازپڑھنے کے دوران واقفیت سے ہویٗ تھی۔اس کی دوکان چوراہے پر تھی۔ عبداللہ نے اس سے دوکان میں کام کرنے کے شوق کا اظہار کیا۔ اس نے کہا کہ ٹھیک لیکن میں تمہیں زیادہ پیسے نہیں دوں گا۔ ہاں لیکن کام ضرور سکھا دوں گا۔وہ جو پیسے دے رہا تھا وہ کچرے سے زیادہ تھے۔اس نے دکان کے مالک جس کانام موسیٰ تھا اس سے کہا کہ آپ ظہر کے وقت مسجد میں مولوی صاحب سے قران پاک پڑھنے کا وقت دے دیا کریں۔وہ بہت خوش ہوا اوراجازت دے دی۔وہ بہت محنتی لڑکا تھا ا،س نے دکان پر بہت محنت سے کام کیا۔ دکان کی آمدنی بہت ہوگیٗ۔ اس کے پیسے موسیٰ دکان کے مالک  نے بڑھائے لیکن وہ اس کی خواہش کے مطابق نہیں تھے۔اس نے یہاں سے دور ایک مسجد کےقریب ایک بڑا درخت تھامسجد کمیٹی کی اجازت سے وہاں درخت کے نیچے دکان کھول لی۔وہ روزانہ اردگرد کی ایک بڑی جھاڑو سے صفای کر دیتا تھا سب خوش تھے۔اب ہر نماز مسجدسے پڑھ سکتا تھااور قران پاک بھی۔مسجد کے نوجوان اس شیریں زبان عبداللہ جو بہت خوبصورت تھا اس کے گردیدہ ہوگئے ۔اس نے انہیں بتلایا کہ میں نے پرائمری تک پڑھا ہے۔ اب قرآن پاک پڑھ رہا ہوں۔ آپ کے تعاون سے چھٹی جماعت کی تیاری کرکے اس کا امتحان بھی دوں گا۔ اس طرح میں اپنی تعلیم مکمل کروں گا۔دوست دل وجان سے تیار ہوگئے،وہ انکار کے باوجود مسجد کمیٹی کے ممبرز کے جوتوں کا سارا کام بغیر پیسے لیے کرتا تھا۔دوستوں اوروہ دوست جو اس کی تعلیم میں ساتھ دے رہے تھے۔ انہوں نے اس سے مفت جو توں کا کام کروانے سے انکار کردیاتھا۔مسجد کے مولانا ایک بڑے عالم تھے۔ وہ بھی عبداللہ سے بہت پیار کرتے تھے۔ انہوں نے بھی اس سے کہہ دیا تھا تم اسکول کی تعلیم شروع کرچکے ہو۔ میں تمہیں مدرسے کی تعلیم دوں گا اورمولوی ،عالم فاضل بناؤ ں گا ان شاء اللہ۔

عبداللہ ایک نیک لڑکا تھا،اللہ نیک لوگوں کوپسند کرتا ہے۔اس کے لیےاللہ نےکامیابی کےراستےکھول دیے تھے۔ اس کے دکان کی آمدنی کافی اچھی تھی۔ اس نے مسجد میں ایسے بچوں کو دیکھا جن کے ماں باپ غریب تھے۔ اس لیے ان کے بچے پڑھ نہیں سکتے تھے۔اس نے ان کے والدین کو سمجھایا کہ دیکھو کوئی کام حلال روزی کمانے کا برا نہیں ہوتا۔آپ کے بچے میرے پاس کام سیکھنے کے لیے آئیں۔ میں انہیں کچھ پیسے بھی دوں گا اورکام کے دوران اسکول جاکر پڑھنے کا موقع بھی دوں گا۔سب والدین خوش ہوگئے  اورانہوں نے اپنے بچوں کو اس کے پاس کام کرنے کے لیے بھیجنا شروع کردیا۔ وقت کے ساتھ دکان پر کام کرنے والےاب اچھے کاریگر بن چکے تھے۔پڑھائی بھی خوب ہورہی تھی۔ان کو اتنے پیسے ملنے لگے تھے کہ اپنے گھرکی آمدنی میں ہاتھ بٹانےلگے تھے۔ان کے والدین عبداللہ کو دل سے دعائیں  دیتے تھے۔

عبداللہ مولوی عالم وفاضل اورایم اے بھی کر چکا تھا۔ایک دن مسجد اورمدرسے کے بزرگ عالم نے عبداللہ کو اپنےپاس بلایا اورکہابیٹا میں تم سے بہت خوش ہوں۔ تم ایک نیک نوجوان ہو میں تمہیں ایک انعام دینا چاہتا ہوں اگر تمہیں اچھالگے۔ انہوں نے کہا میرے چھوٹے بھائی خودایک بڑے مدرسے میں پڑھاتے ہیں۔ان کی ایک ہی بیٹی ہےجو عالمہ ہے  اوربی اے کرچکی ہےاوربہت خوبصورت ہے۔ میں چاہتا ہوں تم اس سے شادی کرلو۔ پہلی دفعہ لوگوں نے عبداللہ کو ہچکیوں سے روتے دیکھا۔اس نے عالم صاحب کے ہاتھ چوم لیے اورکہا اب تک میں اپنی تنہائی  کو چھپا رہا تھا لیکن آپ نے مجھے ایک نئی  زندگی دے دی جس کا میں کبھی احسان نہیں اتارسکوں گا۔ عالم صاحب نے کہا کیسا احسان تم ہمار ے بچے ہو۔شادی طے ہوگئی ،لوگ اس طرح خوش تھےکہ یہ ان  گھر کی شادی ہے۔ عبداللہ نے فورا ایک کشادہ اوراچھا گھر خریدا اس میں دوبڑی دکانیں تھیں۔ ان کو توڑ کرایک بڑی دکان بنادی ۔اسے بڑے جنرل اسٹورکی شکل دے دی۔ یہ اس علاقے کاسب سے بڑاجنرل اسٹور تھاجس میں تمام سامان  رکھاگیا تھا۔ ایک دن سادگی سے عبداللہ کی شادی ہوگئی وہ بہت خوش ہے۔ اس نے مسجد کی دکان کوبھی و سعت دے دی ہے لیکن وہ نگرانی خود کرتا ہے، یہ صدقہ جاریہ ہے۔ اس سے بچوں کا روزگار وابستہ ہے۔ وہ بازار میں بھی ایسی دکان کھولے گا ۔اس میں بوٹ پالش کا کام سیکھ کر بچے اپنا مستقبل اچھا بناسکتے ہیں۔ کوئی  ہنر چھوٹا یا حقیر نہیں ہوتا۔       

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے