غزہ کرب میں ہے

 صبا احمد

دو سال ہونے کو ہیں کہ غزہ میں مسلسل بمباری اور جنگ مسلط ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے غزہ کو جنگ کی آگ میں جھونک رکھا ہے۔ عالمی

برادری یہود و نصاریٰ کی غلام بن چکی ہےجبکہ امتِ مسلمہ کے حکمران ڈونلڈ ٹرمپ جیسےعالمی مجرموں کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں اوردوستی کے تعلقات بڑھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پراسرائیلی سفاکی، بربریت اورظلم وستم کی تمام حدود پارہوچکی ہیں۔ بچوں کی نسل کشی اسرائیلی حکومت کا واضح مقصدبن چکا ہے۔ بھوکے پیاسے بچے گاڑیوں کے پیچھے گرتے ہوئے قطروں کے لیے ترس رہے ہیں۔ جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد بوڑھے والدین بھوک اور پیاس کی شدت سے نڈھال ہو کر کھانے کی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ گرمی اور مسلسل بمباری سے ان کا برا حال ہے۔ سانس لینا دوبھر ہو چکا ہے۔

چھوٹے بچے دودھ اور خوراک کے لیے بلک رہےہیں۔ آٹے کی ایک بوری لینےوالوں پراندھا دھند فائرنگ کردی جاتی ہے۔اسرائیلی دہشت گرد فوج کتنے ہی معصوموں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا چکی ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ صرف روٹی کے انتظار میں بیٹھے ہوتے ہیں۔

روٹی کے لیے ترسے ہوئےان لوگوں کایہ حال ہےکہ جب ان کے گھرکامرد آٹےکی ایک بوری لےکرآتاہے،توبچےخوشی سےجھوم اٹھتے ہیں— چاہے وہ روٹی صرف زیتون کے تیل اور پودینے کے سوکھے پتوں کے ساتھ ہی کیوں نہ کھائیں۔ گوشت، مرغی اور سبزیاں ان کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ غزہ میں شدید مہنگائی ہے۔

ایک صحافی، جو کبھی دوسروں کی خبریں بنایا کرتا تھا، اب اپنے بچوں کے لیے آٹے کی ایک بوری کے بدلے اپنی بائیک بیچنے پر مجبور ہے۔کُنافہ اور بَقلاوہ تو اب تصور کی چیزیں بن چکی ہیں۔ کوئی خریدار بائیک لینے کو تیار نہیں، کیونکہ کسی کے پاس پیسے نہیں۔

کچھ خواتین ایسی ہیں جن کے شوہراوربچےشہید ہوچکےہیں، کچھ باپ اپنےپورےخاندان سےمحروم ہوچکےہیں،تنہا کھڑے ہیں۔ ان کے پیاروں کے جسدِ خاکی کے پاس لاوارث بچے کھنڈرات میں بھٹک رہے ہیں۔ معصوم بچوں اور بڑوں کے اعضا بکھرے پڑے ہیں۔ چھوٹے بچے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ایک دو سے ڈھائی سال کابچہ اسپتال میں اپنی گود میں ماں کاسررکھےتیمارداری کررہا ہے۔وہ بچہ سمجھ چکا ہےکہ اب اس کی ذمہ داری کیا ہے۔ زندگی اب شہادت کے لیے ہے۔القدس اور مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت اب صرف فلسطینیوں کی ذمہ داری بن چکی ہے۔ مسلمان اپنی ذمہ داریاں بھول چکے ہیں۔

کیا ہم امتِ مسلمہ کے افراد غزہ کی طرف اپنی کوئی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ ہم نے سب کو اپنا بھائی کہا، مگر عرب مال و دولت کی ہوس میں عیاشی میں مبتلا ہیں۔ انہیں اپنے عرب بھائیوں کا کوئی خیال نہیں۔ عجمی حکمران اپنی حکومتیں بچانے کے لیے امریکہ کے دربار میں کھڑے ہیں، اس کی سازشوں کے شریک بنے ہوئے ہیں۔یونیسیف اور اقوامِ متحدہ نے مسلمانوں پر نیٹو کے حملے کو جائز بنا رکھا ہے۔ عوام غزہ میں رو رہے ہیں ، خوراک کے گودام خالی ہو چکے ہیں۔ رفح کا بارڈر بند ہے۔ مصر، امریکہ کا "ٹٹو" بن چکا ہے۔

اب ہمارے پاس صرف ایک راستہ ہے— بائیکاٹ کی زنجیر۔ ہم ان مکار یہود و نصاریٰ کےپاؤں اسی بائیکاٹ سےجکڑسکتے ہیں۔ ہمیں اپنی صنعت وتجارت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ اس کے منافع سے اپنے بھائیوں کی مدد کر سکیں۔ فلسطینی مکمل طور پر تنہا ہیں۔ صرف حماس اور اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے ساتھ ہے۔

"حسبی اللہ و نعم الوکیل" کا ورد جب مائیں بھوکے بچوں کو کراتی ہیں،تووہ پرسکون ہوجاتے ہیں۔ جن کا کوئی نہیں، ان کا اللہ ہے۔

کے ایف سی اور میکڈونلڈ دنیا بھرمیں کم ہو رہے ہیں، مگر ہمیں مسلمانوں کومکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اب "ڈبل چیز" کے نام سے نئی نئی فاسٹ فوڈ چینز کھل رہی ہیں اور عرب انہیں حج کےدنوں میں بھی کھا رہے ہیں۔ وہ گویا اپنے ہی بھائیوں کا گوشت اور خون پی رہے ہیں—پیپسی، کوکا کولا جیسےبرانڈز کے ذریعے۔

ہم انہی جگہوں پر بیٹھ کر اپنے بچوں کا قتل عام کروارہے ہیں۔ وہاں کے بچے بھوک اور غم سےنڈھال ہیں۔ سوچیں! ہم قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اور ان معصوم شہید بچوں کو کیا جواب دیں گے؟

غزہ، اس وقت، کربلا سے کم کربناک نہیں۔

موت سے کس کو رستگاری ہے؟
آج وہ... کل ہماری باری ہے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے