
عافیہ عدنان
اس ملک پاکستان میں ہر طبقے،ہر نسل اور ہر قوم کے لوگ ایک عرصےسےآباد تھے،سکون کےساتھ اورہرطرح کی آزادی کے ساتھ زندگی گزاررہے تھے۔کچھ اچھا اور کچھ برا ہر
دور میں ہوتا آیا ہےمگرلوگ گزارہ کر رہے،پھر اچانک اس کےامن و امان خوشحالی اور شان و شوکت کو جیسے نظر لگ گئی ۔
ایک خاص حکمران طبقےنےاس ملک کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئےاس کی معیشت، اس کی معیشت ،عدل وانصاف یہاں تک کہ امن وسکون کو تباہ و برباد کر دیا۔ اب نوجوانوں کو اپنا مستقبل یہاں اندھیرے میں دکھائی دے رہا ہے اور ہر خاص و عام اس ملک کو چھوڑنے کی سوچ رہا ہے، آخرکیوں؟کیوں نہیں ہےہمیں اپنے ملک کی مٹی سے محبت ؟ پاکستان دنیا کے نقشے پر انگریزوں کی بنائی ہوئی لکیریں نہیں بلکہ مسلمانوں کے اپنے خون سےسینچے ہوئے اس خطےکانام ہےجسےحاصل کرنے کے لیے مسلمانوں نے اپنے مال ، دولت عزت و آبرو سب کو داؤ پر لگا دیا اور اسے ہمارے لیے آزاد کروایا ۔
آج اگرکچھ تکالیف اورپریشانیاں ہم پر مسلط کردی گئی ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم اپنےپیارے وطن کوچھوڑدیں۔آج ہم سب کومل جل کراپنےآپ کو اورآنےوالی نسلوں کو ان پریشانیوں اور تکالیف سے نجات دلانا ہوگی۔جدوجہد،کوشش اور لگن کےساتھ اس ملک کو پھرسےخوشحال پاکستان بنانا ہوگا تاکہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں رائیگا ں نہ جائیں اور آنے والی نسلیں فخر کے ساتھ اپنے آپ کو پاکستانی کہہ سکیں ۔




































