بن کے رہے گا پاکستان

خورشید بیگم/ گوجرہ

پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ لا  الہ الا لله

          ہمارے قائدین کی محنت و جانفشانی خصوصاً بابائےقوم حضرت قائد اعظم کی سیاسی بصیرت رنگ لائی۔ تائید ایزدی سےلاکھوں قربانیوں کےبعدپاکستان وجودمیں آگیا لیکن افسوس کہ تخلیقِ پاکستان کے

مقاصد آج تک پورے نہیں ہو سکے۔ اس سرزمین پاک کے لئے قربانیاں دینے والی نسل نظامِ مصطفے کے نفاذ کا خواب آنکھوں میں سجائے اس دنیا سے رخصت ہو گئی ۔ رفتہ رفتہ یومِ آزادی کا اصلی تصور ماند پڑ گیا۔ ہماری نئی نسل عمارتوں پر جھنڈیاں لگا کر اپنی سواریوں پر سبز ہلالی پر جم سجائے،باجے بجاتے ون ویلنگ کرتے ہوئے  گلیوں محلوں میں گھومنے کو جشن آزادی منانا سمجھتی ہے ۔ دل خون کے آنسو روتا ہے کہ یہ قوم کس راہ پر چل نکلی ہے ۔ ہمیں تو اس ملک کو اقبال اور قائد کے خوابوں کا پاکستان بنانا تھا ۔ اسےترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا ۔ اسے قوموں کی صف میں ایک باوقار مقام عطا کرنا تھا ۔ جیسا کہ ہمارے عظیم قائد کا ارشاد ہے

 " آئیے ہم اپنی عظیم قوم اورخود مختارمملکت کی تشکیل و تعمیر کے لئے کچھ تدبیر کریں ۔ اب ہر مسلمان مرد و زن کے لئےسنہری موقع ہےاوراس کی خوش قسمتی بھی کہ وہ اپنےحصے کا بھر پور اور مکمل کردار ادا کرے ۔ بڑی سےبڑی قربانی دے۔ پاکستانی قوم کو دنیا کی عظیم ترین قوم بنانے کے لئے مسلسل ان تھک اور شبانہ روز محنت کرے۔ " ( 20 اکتوبر 1947 ایک نشری بیان)

         سبی بلوچستان کے شاہی دربار میں منعقدہ تقریب کے موقع پرفرمایا "میرا ایمان ہے کہ ہماری نجات اس اُسوہ حسنہ پر چلنے میں ہے جو ہمیں قانون عطا کرنے وار پیغمبرِ اسلام نے ہمارے لئے بنایا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی جمہوریت کی بنیادیں صحیح معنوں میں اسلامی تصورات اور اصولوں پر رکھیں"۔ ( 14 فروری 1948) اسی روز بابائے قوم نے افسران حکومت سے مخاطب ہو کر فرمایا  " ایمان داری اور خلوص دل سے کام کیجئے، کام اور زیادہ کام ۔ آپ کے ضمیر سے بڑی کوئی قوت روئے زمین پر نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جب آپ خدا کے روبرو ہوں تو پورے اعتماد سے کہہ سکیں کہ میں نے اپنا فرض انتہائی ایمان داری ، وفاداری اور صمیم قلبی سے سر انجام دیا۔"  ( سبی 14 فروری 1948).

           آپ نے پاکستانی قوم کو تبھی متنبہ کردیا تھا کہ"ہماراکوئی دوست نہیں ہے۔ ہمیں نہ انگریز پر بھروسہ ہےنہ ہندوبنیےپر۔ہم دونوں کےخلاف جنگ کریں گے خواہ وہ دونوں آپس میں متحد ہو جائیں"۔

 

          آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد اعظم کے ارشادات کی روشنی میں اپنا قومی نصب العین طے کریں ,اپنی نوجوان نسل کومقاصدِ پاکستان اور نظریہ پا کستان سے آگاہ کریں ۔ من حیث القوم یہ عہد کریں کہ ہم جس خدا کی عبادت مسجد کی چار دیواری میں کرتے ہیں اُس خدا کی اطاعت زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا شعار بنائیں گے،جس قرآن کی تلاوت کو ہم حصول ثواب کا ذریعہ سمجھتے ہیں اس قرآن کو بطور قانون اپنے ملک میں رائج کریں گے ، جس نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں اُس کی تعلیمات کی روشنی میں ملکی و ملی مسائل حل کریں گے،جن خلفائے راشدین کی عقیدت ہمارا جزوِ ایمان ہے ان کے نظامً خلافت کو اپنائیں گے ۔ اگر پاکستانی قوم کو ایسا مخلص رہنما مل جائے جو اسے یہ بھولا ہوا سبق یا دلا دے کہ اس کی ترقی و بقا کار ازنظامِ اسلام کے نفاذ میں مضمر ہے تو امیدِ قوی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کا یومِ آزادی منانے کا انداز محض تفریح طبع اور  ہو ہو ، ہا ہا نہ ہو بلکہ جذباتِ تشکر کا اظہار ہو ۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جس قوم کا نوجوان طبقہ راہ راست پر گامزن ہو جائے اُسے ترقی کی شاہراہ پر سوار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ میری یہ دعا ہے ۔ 

خدا کرے کہ وطن پہ غلط وقت نہ آئے

خدا کرے  کہ یہ پرچم  ہمیشہ  لہرائے

خدا کرے کہ سلامت رہے زمیں میری

عدو کی نظرِ بد سے بچی رہے زمیں میری

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے