
ثروت کوثر
یہ وطن ہمارا ہے
ہم ہیں پاسباں اس کے
الحمداللٌہ پاکستان بنے ہوئے آج اٹھہتر سال بیت گئے ۔
یہ پاک دھرتی ہمیں اپنی جان سےزیادہ پیاری ہےاوراس بھی زیادہ ہمیں پیاری ہےاس کی آزادی۔۔۔۔آج اس بات کی اشد ضرورت ہےکہ ہم یہ جانیں کہ ان سالوں میں ہم نے کیا کھویا،کیا پایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
پاکستان بننے سے لےکرپاکستان بن جانےتک کی داستان ہرفردکومعلوم ہےاس کودہرانےکی ضرورت اس لئےہےکہ ہم آزادی کی جونعمت اللّٰہ رب العالمین نے ہمیں بخشی ہے اس کی قدر کرسکیں اور اس کی اہمیت کو آئندہ نسلوں میں اجاگر کریں ۔
آج اس دور میں آزادی کا مفہوم ہر فرد کوسمجھ آجانا چاہئیے۔۔۔اس کی اہمیت غلامی کی زنجیروں میں جکڑےفلسطینیوں اورکشمیریوں سےپوچھیں جواپنا گھر بچے اور اپنے والدین سب کچھ قربان کرچکےہیں صرف اورصرف آزادی کی خاطر۔۔۔۔۔
ان نہتے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کی ہر حد پار کی گئی اس کےباوجود بھی ہمیں آزادی کا مطلب سمجھ نہ آیا توہم یقیناً ایک بےحس قوم ہیں۔۔۔۔
جشن آزادی کا دن بلاشبہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔سبز ہلالی پرچم ہماری شناخت ہے۔ پاکستان کا وجود ہی کلمہ لاالہ الااللہ کی بنیاد ہے ۔ پر پاکستانی دل سے اس وطن سے محبت کرتا ہے مگر صرف یہ کافی نہیں ہمیں اپنے ہر عملی اقدام میں دیانتداری سےکام لینا ہوگا تب ہی یہ ملک پروان چڑھے گا ۔ ان شاءاللہ
اس لئےضروری ہےکہ اس دن کو شوربرپا کرتےباجےاوربےہنگم پروگرام جس میں سوائےناچ گانےکےکچھ مقصد نہ ہو ۔۔۔ اس دن کی پہچان نہ بنادیا جائے ۔۔۔۔ ہر پاکستانی کو اسے بھرپور طریقےسے منانا چاہیے مگر اس بات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کہ اس وطن کو حاصل کرنے کے مقاصد کیا ہیں ۔۔۔۔ اس کا حصول ہمارے لئےاس وقت جن وجوہات اور شرائط پرمبنی تھا ۔۔۔۔کیا آج بھی وہی وجوہات باقی ہیں؟؟ ۔۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہے تو۔۔۔ کیا ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں ۔۔۔۔؟؟
ان سالوں میں پاکستان نے جتنی بھی ترقی کی وہ وقت کےساتھ ساتھ تنزلی کا شکارہوئی۔۔۔۔۔وجہ فرقہ پرستی،لالچ ،دھوکہ دہی،بے ایمانی ہے جس نے ہمارے مضبوط پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرکے رکھ دیا ۔۔۔۔۔لازم ہے کہ اب ہمیں سمجھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔چونکہ اب ہم 79 ویں سال میں داخل ہورہے ہیں اور یہ دور ملکی سالمیت ، اتحاد ، ایمان، اور یقین محکم کو اپنانے کا ہے۔۔۔اس نئے سال ہر پاکستانی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ آج اگر یہ آزاد پاکستان ہے تو ہم ہیں۔۔۔۔۔ اس ملک کی ترقی کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔۔
ہم آزاد مسلمان قوم ہیں جب اس دھرتی پر اسلامی نظام نافذ ہوگا جو کہ اس کی بنیاد ہےتب ہی یہ ملک ترقی واستحکام حاصل کرسکتا ہے ۔
ہم سب کی یہ ہی دعا ہے کہاللّٰہ ہمارے وطن کی آزادی،سالمیت اور ہماری افواج کو قائم ودائم رکھے اور تا قیامت ہمارا پرچم سربلند رکھے۔آمین یا رب العالمین




































