
طیبہ مریم /رحیم یار خان
پی پی 265جماعت اسلامی حلقہ خواتین صادق آباد کی زیر نگرانی جی این میرج ہال میں”جشن تاسیس پروگرام “منعقد ہوا۔ محترمہ رابعہ فیصل نگران اجتماع
تھیں۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض طیبہ مریم اور رمشاء اصغرنےانجام دئیے۔
پروگرام کا آغاز بہن خنساء کی تلاوت سےہوا۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اکیڈمی کی طالبہ صبانےپیش کی۔اس کےبعدبچوں کا ایک سکٹ پیش کیا گیا جس میں بنیادی طورپرعوام کے جماعت اسلامی کے متعلق خدشات اورسوالات کے جوابات دیے گئے۔سکٹ کے بعد ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد تقریری مقابلہ شروع ہوا۔
ججز کے فرائض عالیہ مجید اورنسرین آفاق نےنبھائے۔"ہوتا ہے جادہ و پیما پھرکارواں ہمارا" کےنام سے موجودہ ناظمہ اورسابقہ ناظمات کا مذاکرہ ناظمہ شہر عاصمہ عبد الرزاق نے کنڈکٹ کروایا، ناظمات سے تحریکی اور گھریلو زندگی میں متوازن رکھنے، محاسبے کی روایت کا عام زندگی پر اثر، جماعتی زندگی سے حاصل خوبیوں سےمتعلق مختلف سوالات کیے گئے ،جن کے ذریعے شرکا کو جماعت کی اہمیت بتائی گئی۔
افراد سے وقفے میں ہر سگمنٹ کےمتعلق اورکوئزمیں عام سوالات پوچھےجاتےرہےتاکہ وہ توجہ سےپروگرام سنیں۔"دیےبہرسوچلا،چلے ہم تم ان کو آگے جلائے رکھنا" کے عنوان سے سینئر اراکین نے اپنے پوتوں نواسیوں نواسوں کی موجودگی میں سٹیج پر ترانہ پیش کیا ۔
یوتھ کوئز محترمہ شبانہ علی نےکنڈکٹ کیا۔ بیکنگ اورماڈلزمیکنگ مقابلہ جات کےونرزاناؤنس کیےگئے۔تیار شدہ کیک اورماڈلزدونوں جماعت کی بہت خوبصورتی سے نمائندگی کر رہے تھے ،یہ سپیشل یوم تاسیس کے حوالے سےسجائے گئے تھے۔ آخر میں ٹیلنٹ ایوارڈ (نہم جماعت) اور مقابلہ جات کا رزلٹ اناؤنس کیا گیا۔ تقریبآ 27 کے قریب نہم جماعت کی بچیاں ٹیلنٹ ایوارڈ میں شامل ہوئیں۔ مجموعی طور پر حاضری سوا دو سو خواتین اور ستر بچوں پہ مشتمل تھی۔ یوتھ ممبر سازی 15 ہوئی۔ 59 خواتین کی ممبر سازی ہوئی یوں پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ اس پروگرام کو ہماری تحریک کے لیے مفید ثابت کرے اور کمی وکوتاہیوں کو معاف فرمائے ، آمین۔




































