
رضی الدین سید
دنیا بھر کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ حماس کی جنگ اور استقامت نے پوری مغربی دنیا کوفلسطینیوں کا پرجوش ہمنوا بنا دیا ہے اور وہ اسرائیل
سے ان کی آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ فری فری فلسطین کا نعرہ اب ان کے گلی کوچوں میں گونج رہاہے۔عورتیں خصوصا اس مہم میں بہت زیادہ جذباتی پائی جاتی ہیں۔
دوسرا فلوٹیلاجس میں چوالیس ممالک کےکثیرلوگ نمائندگی کررہےتھےاورجن میں بڑی تعداد عیسائی لڑکیوں اور عورتوں کی تھی، اور جو فلوٹیلا بالآخر غزہ تک پہنچ کے بھی رہا، حماس تحریک کی عالمی حمایت کی زندہ وتازہ ترین مثال ہے جس کی کوئی تردید کرہی نہیں سکتا۔ یہ وہ لوگ تھے جو پہلے مسلمانوں کےخلاف اوراسرائیل کے حق میں ہواکرتےتھے۔انسانیت کا جتنا درد مغرب میں آج ابھرا ہے، اتنا درد پہلے ان میں نہیں تھا۔
فلسطینی پرچم اور رومال اس وقت دنیا کے سب سےزیادہ محبوب کپڑےہوگیے پیں۔آپ کوہرمغربی مظاہرےمیں یہ دونوں کپڑے وافر نظر آئیں گے۔ مغربیوں کو، ایسا لگتا ہے جیسے ان دو ٹکڑوں سے پیار ہوگیا ہے۔
خود سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اوردیگر صیہونی رہنمائوں نے بھی اسرائیلی موجودہ جنگ کو احمقانہ و بے بنیاد قرار دیا ہے اور نتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کو بند کرے۔
اسرائیل کے اندر بھی بےانتہا بے چینی پائی جاتی ہےجہاں تقریباًروزانہ ہی حکومت کےخلاف غیض وغضب بھرےبڑےبڑے مظاہرے ہورہے ہیں اور نتن یاہو کو قیدی واپس نہ لانے کا جنگی مجرم قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب یو این او نے بھی پہلی بار اسرائیلی وزیر اعظم کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جس کے بارے میں پہلے کبھی سوچا بھی نہ جاسکتا تھا۔دنیا ہر طرف اسرائیلی نسل کشی پر برملا لعنت بھیج رہی ہے۔ "فرام دی ریور ٹوداسی ،فلسطین ول بی فری "کا نعرہ اب مغرب کا پسندیدہ نعرہ بن چکا ہے اور مغرب کے ایک ایک ملک میں گونج رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ فکسطین،اسرائیل۔کی قید سے یکسر آزاد ہو۔مشرقی و افریقی ممالک کی تو ہم بات ہی نہیں کرتے جہاں الگ مظاہرے ہورہے ہیں۔
باوجود غزہ کے کھنڈر ہونےاور 66000 سے زائد شہدا کے ہونے کے،فلسطینی اپنا وطن چھوڑنےپرقطعی تیار نہیں ہیں۔اسی باعث ان کی جرات و استقامت کو دنیا سلام کرتی ہے۔ جبکہ اسرائیلی اعدادوشمار کے لحاظ سے اسرائیل سے کم و بیش 80,000 قیمتی افراد ملک چھوڑ کر واپس اپنے سابقہ وطن یورپ لوٹ گئے ہیں۔ وہ اب اسرائیل میں مزید نہیں رہنا چاہتے۔
ٹرمپ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کرے گا اور فلسطینیوں کو مصر اوراردن میں بسائے گا۔ اس منصوبے کو پہلےفلسطینیوں اور بعد میں دونوں ممالک نے مسترد کردیا تھا جس کے نتیجے میں ٹرمپ کا یہ منصوبہ اپنی موت آپ مر گیا تھا۔ کیا اسے ہم امریکہ کی صریح ناکامی نہیں کہیں گے؟
حماس کے قائدین میں دو تین کےسواالحمد للہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہواہے۔بلکہ جوابی کاروائی میں خود اسرائیل کے کئی چھوٹےبڑے عہدوں کے فوجی مرے یا قید ہوئے ہیں اور ان کے کئی ٹینک تباہ ہوئے ہیں۔۔
قیدیوں کی واپسی کے معاملے پر حماس اڑی ہوئی ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسےجنگ حماس کی شرائط ہی پرلڑی جارہی ہے۔حماس اڑ جاتی ہے تو امریکہ کے دھوم دھام والے منصوبے بھی یک دم رک جاتے ہیں۔
چودہ پندرہ ممالک فلسطین کو ایک الگ ریاست تسلیم کرنے کے مرحلے پر پرجوش ہیں جبکہ ٹرمپ اور دیگر وزرا کا ان کے دفاتر کے باہر تقریبا ہرروز بڑا گھیرائو بھی ہورہا ہے۔ ان مظاہرین سے ان کی جان کسی جگہ بھی نہیں چھوٹ رہی۔دوسری طرف پھیلتی چلی جاتی اس بے مقصد جنگ سے مغرب بھر میں خود عام یہودیوں کی جان و مال کو بھی خطرہ درپیش ہوچکا ہے اور وہ زد میں آتے جارہے ہیں جن کی خبریں ہمیں چینلز سے مل جاتی ہیں۔
خود یہودی بھی نتن یاہوکےاس پاگل پن کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرےکررہے ہیں جن کی ویڈیوز عام ہیں۔ ایک دنیا کی دنیا اسرائیل کے خلاف انتقام سےبھری ہوئی ہے۔جنگ نے اسرائیل کو بالکل برہنہ اور تنہاکردیاہے۔ کیا کبھی کوئی سوچ سکتا تھا کہ ایران، لبنان، اور یمن بھی اسرائیل کے اندر تک میزائلوں سے کامیاب حملے کریں گے؟ ان حملوں اورحماس کی جوابی کارروائیوں سےاسرائیل کی دھاک ہوا ہوگئی ہے اور وہ ملک جو کبھی ناقابل تسخیر کہلاتا تھا، اب عام سا ایک ملک بن کےسامنےآیاہے۔یہ بھی حماس کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
انہی سارے حقائق،اورعالمی شخصیات کے اسرائیلی جنگ کےخلاف بیانات کو سمیٹتے ہوئے ، میں نے اپنا نیا کتابچہ" خوشیاں لوٹ کے آئیں گی"تصنیف کیا ہےجسے پڑھ کر ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔عام مسلمان اس جنگ سے خوف زدہ ہو تو ہو، دنیا اسے کسی اوررنگ میں دیکھ رہی ہے۔ اس کے تجزئیے کے مطابق ایک بڑا مثبت انقلاب سامنے نظر آرہا ہے۔
یہی غضب ناک مغربی نوجوان ہیں جوکل جب اقتدارسنبھالیں گےاورپارلیمنٹس،ناساوپولیس اورحکومت میں داخل ہوں گےتویورپی وامریکی حکومتوں کے اندر سے بھی تبدیلی آنی شروع ہوجائےگی۔آج اس آوازسےاگردنیا ناآشناہےتوکل اسےسرکاری سطح سےبھی اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں کے حق میں احکام جاری ہوتے ہوئے سنائی دیں گے۔
یہ صرف پانچ چھ سال کا مزید کھیل ہے۔ پھر دنیا ویسی نہیں رہےگی جیسی اب نظرآرہی ہے۔بہت بڑی تبدیلیاں بالکل ہویداہیں۔اسرائیل اندرسےتحلیل ہو گا، راقم کی یہ پیشین گوئی کاش کوئی لکھ کے رکھ لے۔ اسرائیل کو اپنی عالمی غنڈہ گردہ کی سزا ضرور بھگتنی پڑے گی جیسا کہ اس کی تاریخوں میں یہ مثالیں بھری ہوئی ہیں۔ اگر غزہ تباہ ہوا ہے تو اسرائیل بھی اندر و باہر سے بہت تباہ ہوا ہے۔تجزیہ کرتے وقت تمام عالمی حقائق کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ محض جذباتی تبصرے کسی کام کے نہیں ہوتے، کوڑے دان کی نذر ہوتے ہیں۔



































