ابتدائی دور کا انسان جنگلی نہیں تھا

رضی الدین سید
یہ بات لا دینی دانشوروں نے زورو شور سےپھیلائی ہے کہ زمین پر آئےہوئے پہلےانسان اپنے جسم ڈھانپنے کے لئے پتےاستعمال

کرتےتھےاور جنگلوں میں ٹھکانہ بناتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ اولین انسان حضرت آدم علیہ السلام کو، جو جنت کی نعمتوں بھری دنیا میں رہاکرتے تھے، جنہیں حریرو ریشم کے لباس اور سونے کے تاج پہنائے گئے ہوں گے اور کھانے کے لئے ہمہ قسم کے پھل اور ’’طیرِِ مما یشتہون‘‘(جس بھی پرندے کی تمہیں خواہش ہوگی) دیےجاتے رہے ہوں گے،انہیںاگر اللہ تعالی اپنی محبتوں کے ساتھ خلیفہ بناکر زمین میںبھیجے گا تو کیا انہیں کچا گوشت کھانے ، تن ڈھانپنےکو پتے، اور رہنے کو بغیر گھر کےجنگل فراہم کرےگا؟ اور انہی حالات کے ساتھ اتنی بڑی ذمے داری عطاکر ے گا؟کیا ا ن خدمات کے لئے اللہ تعالیٰ پر خودکوئی ذمے داری نہیں تھی؟ پھر تو اللہ تعالیٰ واقعی بہت ناانصاف ہوا! ۔ یہ تو اس نے اپنے ہی مسجودِ ملائک بندے کے ساتھ ظلم ِعظیم کیا!۔ وہ بیچارے دونوں، بارش ، سردی اور گرمی میں جنگلوں ، غاروں،درختوں پر رہتے تھے ، بچائو کے لئے موٹی کھال استعمال کرتے تھے ، اوربغیر پکائے کچا گوشت کھاتے تھے۔ عام عقل میں یہ بات بھلا کہاں سماتی ہے؟ کیا کوئی انسان کبھی کچا گوشت بھی کھاسکتاہے؟ نہ تو اس کی فطرت ہے اور نہ اس کا جسم ہی اس انداز کا تشکیل دیاگیاہے،خواہ وہ دنیا کاسب سے پہلا انسان ہی کیوںنہ ہو؟۔ مگرایک سبق ہے جوآج تک مسلسل رٹایا جارہا ہے۔
حضرت نوح علیہ السلام جیسے قدیم ترین پیغمبر کے بارے میں بھی ، جنہیں آدم ثانی کہا جاتا ہے، قرآن بتاتا ہے کہ ان کا گھر اتنا بڑا تھا کہ ان کے تمام پیرو کار، تیس یا چالیس جو کچھ بھی ہوں، اسی گھر میں پناہ لئے ہوئے تھے۔’’ ولمن دَخل بیتیَ مومناََ والمومنات‘‘ ۱؎۔ واضح رہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کو آدم ثانی بھی کہا جاتاہےاور ان کا دور آج سے لگ بھگ ۶۰۰۰ سال قدیم تو ضرور ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت تک انسانوں نے کافی ترقی کر لی تھی۔افسانے ہیں جو دہریوں اور خدا بیزار لوگوں نے نعوذ باللہ ہم سب کے ذہنوں میں اندر تک پیوستہ کردیے ہیں۔اللہ تعالی کی صفت تویہ ہے کہ نیک و صالح بندوں کو وہ اپنی خاص الخاص حفاظت اور نعمتوں میں رکھتا ہے۔ تو آدم و حواعلیہ السلام تو ان سے بھی بڑے مرتبے ، پیغمبر و رسول کے درجے پر فائز تھے ۔اور چونکہ وہ نبی بھی تھے ،اس لئے ایک اجنبی دنیا میں زندگی گذارنے کی خاطراللہ تعالیٰ انہیں اپنی وحیءمتواتر کے ذریعے بہت کچھ ہدایات بھی دیتاہوگا۔ ظاہر ہے جو ان تک حضرت جبریل علیہ السلام ہی لاتے ہوں گے ۔کیوںکہ وحی پہنچانے پر وہی مامور ہیں۔ظاہر ہے کہ جب اللہ تعالیٰ ا نہیں درخت کاپھل چکھنےکے بعد کا گناہ معاف کروانے کے لئے کلمات سکھا سکتاہے،( ’’فتلقّیٰ آدمَ منِ ربّہ کلمات‘‘ جب اس کے رب نے اسے معافی کے کلمات القاء کردئے۔۲؎ ،تو اس نے انہیں کھانے پینے اور مکان بنانے کی تراکیب کیوںنہیں القا ء کی ہوں گی؟۔عقلی بات ہے کہ لق ودق اس دنیامیں اللہ تعالیٰ اپنے خلیفہ ء خاص کو اتارے اور پھر فرشتے کو ایک بار بھی ان کے پاس نہ بھیجے!۔

لادین مفکرین جان یہ حقیقت بوجھ کر بھلادیتے ہیں کہ آسمان سے اللہ تعالیٰ نے جب سب سے پہلے انسان کو اتاراتھا تو وہ محض مٹی کی ایک بےجان مورت نہیں تھا۔بلکہ ایک متحرک جسم و جان رکھتاتھا۔اس کےہاتھ اور پیر بھی مضبوط تھے اور وہ مشقت بھی خوب کرسکتا تھا۔ اسی کے ساتھ وہ عقل کا بھی مالک تھا۔ بے شک اس دور کا انسان آج کے دور کی مانند سائنسی دماغ نہ رکھتاہو گالیکن تمام رعایتیں دینے کے باوجود بھی وہ کم از کم ا یک موٹی عقل تو ساتھ لے کر آیا ہی تھا۔ اسی باعث اسے جانور نہیں ، انسان کہا گیا تھا۔ اب ظاہر ہے کہ اگر انسان کے پاس عقل ہوگی تو وہ اسے استعمال بھی کرےگا ۔ کیوں کہ عقل کی فطرت ہی یہ ہے کہ وہ اپنے اظہار کے لئے بے چین رہتی ہے، مچلتی ہے۔ سو اگر اس پہلے انسان کے پاس عقل ہو گی تو اپنے رہن سہن کی خاطر وہ سوچ بچار بھی کرے گا،نت نئے راستے بھی کھولے گا، او ر ہاتھ پیروں سے کوئی نیا راستہ بھی دریافت کرے گا۔
لق و د ق میدان میں ایک کچا سا مکان بنانا آخرکون سی بڑی انجینئرنگ کی ڈگری طلب کرتاہے؟۔ گارے ،روڑےاور پتھر کی چاردیواری، اور اوپر کم از کم گھاس پھوس اور کھپچوںکی ایک چھت ہی تو ڈالنی ہوتی ہے۔ بس ایک گھر تیار ہوجاتا ہے۔ اب وہ اندرزمین میں لیٹ بھی سکتاہے ، نہا بھی سکتا ہے، اور سوبھی سکتاہے۔تھر کے علاقے میں چٹائیوں، سرکنڈوں، لکڑیوں، اور گھاس پھونس سے بنی ہوئی مخصوص جھگیاں آج بھی بے شمار ملتی ہیں جہاں کے دیہاتی ،لامحدود مدتوں سے آرام و سکون سے زندگی گذار رہے ہیں۔ بھلا کوئی سوچے کہ عقل رکھنے کے باوجود اس دور کا انسان آخر کیوں غاروں، بھٹوں ،اور جنگلوںمیں جانوروںکی سی مانند رہائش رکھتا ہوگا؟ ۔اللہ تعالیٰ نے آسمان سے کیا نعوذ باللہ عقل و خرد سے بالکل آزاد ،جنگلی، وحشی ، اور احمق ترین انسان بھیجے تھے؟ ۔ چلانی تو تھی اسے وسیع عریض دنیا۔کام اس نے انسان کودیاتھا کٹھن ترین ۔مگر مال اتارا تھااس نے حد درجہ تھرڈ کلاس؟۔ کون سی موٹی عقل بھلا اس مفروضے کوتسلیم کر سکتی ہے؟۔ دنیا میں کوئی ادارہ اگر کسی دوسرے شہر میںاپنی نمائندگی کے لئے کسی کو روانہ کرے گا تو کیا وہ ایک قابل ترین فرد ہی کو نہ بھیجے گا؟۔ یہ ایک بالکل فطری و عقلی بات ہے۔ مگرعجیب بات ہے کہ دنیا چلانے کے لئے اللہ جب کسی کو یہاں بھیجے گاتو ڈھونڈ ڈھونڈ کے ردی و بے کارمال اتارے گا ؟۔اللہ تعالیٰ کیا نعوذ باللہ علیم و خبیر نہیں ہے؟
ایک اور صفت جس سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو بالکل اس کی ابتدا ہی میں نوازاتھا،وہ اس کے زبانی اظہار کی صلاحیت تھی۔ انسان اپنی ابتدا سے آج تک بولتا ہی رہا ہے۔ اللہ نے اسے قوت گویائی سے کیا نوازا کہ وہ از خود عاقل بھی بن گیا۔ مغربی مفکرین تو شاید اسے تسلیم نہ کریں کیونکہ انہوں نے تو تورات و انجیل دونوں سے دوری اختیار کرلی ہے۔لیکن ہم مسلمان تو جانتے ہیں کہ قرآن پاک نے سورہ رحما ن میں ابتدائی آیتوں ہی میںبتایا ہے کہ ’’ہم نے اسے(انسان کو) بیان کرنے(بولنے) کی صلاحیت دی ہے۔عَلّمہُ البَیَان‘‘۔یاد رہے کہ یہ آیت خاص نبی ﷺ کے لئے نہیں اتری ہے۔ بلکہ اس میں لفظ ’’انسان‘‘ انفرادی طور پر استعمال ہواہے ۔یعنی انسانیت کی بتداسے قیامت تک کے انسان!۔لہٰذا صرف اسی ایک خصوصیت کے ساتھ انسان اپنی بہت ساری مشکلات حل کرنے کے قابل ہوتاہے۔ یہ بھی یاددرہے کہ انسان پر اللہ تعالیٰ نے ابتدا ہی سےلباس کا احساس نازل کیاتھا۔ ’’ہم نےتم پر لباس اتاراہے‘‘۔۳؎ ۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ ہم نے انسان کےاند ر لباس پہننے کے فطری احساس کو الہام کیا ہے۔ ا س کے جسم کو چونکہ گھنے بال نہیں دئے گئے ہیں اس لئے متبادل طور پر اسے لباس کی ضرورت ودیعت کی گئی ہے ۔ا س کی وجہ سے اول تو وہ شرم و حیا کے اپنے حصوں کو چھپائےگا اور دوم سردی گرمی سے بھی خودکو محفوظ رکھے گا۔ لباس اور لوہا، اللہ تعالیٰ نے بالکل ابتداہی میں اتاردیاتھا جو ظاہر ہے کہ انسانوں کے استعمال ہی کے لیے تھا۔
یہ سوال مزید جواب طلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نےجنت سے حضرات آدم و حوا ؑ کو زمین پرکیا بالکل برہنہ اتاراتھا ؟ اس کی شانِ شہنشاہی سے کیایہ بات بالکل ماورانہیں ہے۔سو اس کے بعد یہ سوال کہاں سے پیداہوتاہے کہ اسے لباس کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہ تھا؟ حد تو یہ ہے کہ خود تورات میں بھی انہیں زمین پر ننگے اتارنے کا ذکر نہیں ہے۔ دیکھیں کتاب تورات پیدائش جہاں دیاہواہے کہ ’’معبود اللہ نے حیوان کےچمڑے سے پوشاک بناکر آدم کو اور اس کی بیوی کو پہنایا ‘‘۔۴؎
نہ بھولنے حقیقت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو ایک خصوصی صفت الگ سے بھی عطا کی تھی ۔ وہ صفت تھی علم کی۔ اللہ نے فرشتوں پر واضح کردیا تھا کہ آدم کو ہم نے ہر قسم کے علم سے مزین کیا ہے۔ ایک ایسی صفت ہے جو دنیا کے پہلے انسان کو ہر قسم کے معاملات و حالات کے سلجھائو میں یقیناََ مدد دیتی ہوگی ۔ اس لئے صحت مند جسم، متحرک ہاتھ پائوں ، عقل سلیم، علم ِاشیا ، اورایک صاف سیدھی راہ! مزید الہامی ہدایات بھی!۔ یعنی غلط اور صحیح کے فرق کے درست شناخت کی حس جس کے بعد پہلا انسان بھلا کہاں سے ٹھوکر کھائے گا؟، کیوںدرختوں کے پتے چبائے گا؟، کیوں جانور کی کھالوں سے تن ڈھانکے گا؟، کیسےوقت گذاری کرے گا؟، اورکس لئے غاروں میں جاکر سویا کرےگا؟ دنیا میں اللہ نے انسان کو بھیجا تھا یا نعوذ باللہ کسی جانور کو؟ پھر دو تین نسلوں بعد تو عقل و ذہن از خودمزید ترقی کرتے ہیں۔ اگر بالفرض وہ کھا ل بھی پہنے گاتو اس مقصد کی خاطر اسےکوئی جانورذبح کرنا پڑےگا جس کے لئے چھرےاوربغدے کی ضرورت پڑے گی۔
تو نت نئے مسائل ابھرتے ہیں تو نت نئے حل بھی دریافت ہوتے ہیں۔ ہر عشرے دو عشرے کے بعد کا انسان ، اپنے پہلے والے انسان سے کہیں زیادہ معتبر، کہیں زیادہ عاقل ، اورکہیں زیادہ مہذب بنتا جاتا ہے۔ اگر ڈٓارون نظرئے کے مطابق ایک قسم کی نسل، دوسرے قسم کی نسل میں تبدیل ہوئی تھی تو اسے ا س مشقت و تبدیلی میں کم از کم بھی تین چارسوسال تو اسی کے بقول، لگے تھے۔لیکن اولین انسان کی ہراگلی نسل ، محض بارہ سالوں ہی میں علم و عقل اور نفاست و حفظان صحت میںخود بخود ہی ترقی کرتی چلی گئی ۔ ہر اگلے دور میں،انسان ،سہولتوں اور تعمیرات و ترقیات میں نت نئی جدتیںپیدا کرکے سہولتوں پر سہولتیں حاصل کرتا چلاگیا ہوگا۔

ایک اور حقیقت یہ بھی ہے کہ زمین پر اتارے جانے سے قبل اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو ایک پاکیزہ بیوی بھی عطا کی تھی جو نسل انسانی کی افزائش کے ساتھ ساتھ آدم علیہ السلام کی مشکلات، دعوت، اور پیش قدمی میں بھی ان کی دم ساز و ہمرازبنی رہی تھیں۔ان کا ا یک مکمل خاندان تھا جس کے باعث ظاہر ہے کہ وہ باہمی گفتگو کی خاطر وہ کوئی زبان بھی استعمال کرتے ہوںگے۔
دنیا کی پہلی کِشتی حضرت نوح علیہ السلام کے نام سے منسوب ہے۔ اللہ کہتاہے کہ یہ کشتی’’ تختوں اور کیلوں ‘‘والی تھی۔ سوال پیداہوتا ہے کہ حضرت نوح ؑ کو اس کشتی کا ڈیزائین کس نے سمجھایا تھا کہ وہ نہ صرف پانی میں نہیں ڈوبے بلکہ سینکڑوں انسانوں اور جانوروں کو بھی لے کر بحفاظت طویل سفرکرے؟ یہ سارے مراحل ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی وحی کی روشنی ہی میں تکمیل تک پہنچ رہے تھے۔ حالانکہ اس خاص قسم کی وحی کی تفصیل کہیں موجود بھی نہیں ہے۔ اس سے دوٹوک طور پر ثابت ہوتاہے کہ حضرت آدم ؑ کو بھی اللہ تعالیٰ نے پرسکون اور محفوظ زندگی گذارنےکے تمام طریقے وحی کے ذریعے ہی سمجھائے ہوں گے اگرچہ اس کی بھی کوئی تفصیل کتابوں میں نہیں ملتی ۔
تاریخ میں اگر ہم بہت پیچھے جاکر دیکھیں تو معلوم ہوتاہےکہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے جب ملکہ بلقیس کو اپنے محل میں دعوت دی تھی تو محل کا فرش اس قدر شفاف و شیشے کی مانند تیارکروایا تھا کہ خود ملکہ بھی اس سےدھوکہ کھا گئی تھی۔پھرلوہا تھا جس کا استعمال بھی ازمنہ ءقدیم میںحضرت دائود علیہ السلام کے دورسے شروع ہوچکا تھا۔ جبکہ سیسے کی دھات بھی حضرت ذولقرنین کے دورسےہزاروں سال پہلےسےزیر استعمال تھی ۔ سیسے کی بے حد پختہ و اونچی دیوارجو حضرت ذوالقرنین نے کسی قوم کے لئے تعمیر کی تھی ، وہ بھی تین چار ہزار سال پہلے کی ذہانت، عقل، اورآرٹ کا لاجواب نمونہ تھی ۔بلکہ وہ دیوار (سَد) تو تاحال بھی موجود ہے۔ مطلب یہ ہے کہ انسان ان دھاتوں اور ہنر کا استعمال ماقبل ِتاریخ بھی اپنی انتہا تک سیکھ چکا تھا ۔ پھر کیسے کوئی جاہل و متعصب دانشور اس صدی میں بیٹھ کر دعوی کرنے اٹھ کھڑا ہوتا ہےکہ ابتدائی دور کا انسان بد تہذیب، گھامڑ، اور زندگی گزارنے کے احسن طریقے سے قطعی طورپرلاعلم تھا؟ عقل (سائنس کی بنیاد)،ان مفکرین کےجعلی مفروضوں کی کب تائیدکرتی ہے؟ ۔ہمارے پاس تو الحمد للہ قدیم ترین دورِ تہذیب و تمدن تک کے باقاعدہ ثبوت اور حوالے موجودہیں۔

ایک چھوٹا سا سوال یہ بھی ہےکہ حضرت آدم و حضرت شیث علیہما السلام کی دنیا کے بالکل ابتدائی دورکے لوگ آخرسروں کےبال بھی توکٹواتے ہوں گے۔ پیروں تک پہنچے ہوئے بال بھلا کوئی کہاں سہارسکتا ہے؟۔ زندگی ناممکنات میںسے بن جاتی اورنقل و حرکت ممکن نہیں رہتی۔ تو وہ کون سا آلہ ، یا اوزار،یا ہتھیار تھا جس کی مدد سے وہ اپنے لمبے لمبے بالوں چھوٹے کروایا کرتے تھے؟ اس کا مطلب صاف یہ ہے کہ اپنے دور تک کی ضرورت کے تمام آلات و اوزار ’’ غاروں اور جانور کی کھالوں سے جسم ڈھانکنے والوں‘‘ نے دریافت یا تیارکرہی لئے تھے ۔ اسی سے اس دور کےانسان میںعقل وذہن کی موجودگی کا واضح پتہ ملتاہے۔
زور و شور کے ساتھ دماغوں میں بٹھایا جاتاہے اور ساتھ میں فرضی تصویریں بھی دکھائی جاتی ہیں کہ شروع شروع میںانسان اپنے چاروں ہاتھوں کے ساتھ چلتا تھا اور اس کے جسم پر جانوروں کی مانند گھنے بال بھی تھے۔ لیکن ماحول سے مطابقت رکھنے کی خاطر ہر سو دوسو سال بعد وہ آہستہ آہستہ کھڑے ہونے کے قابل ہوا۔پہلے و ہ کچھ جھک کر چلا اور بعدازاں مزید سیدھا ہوا ۔تا آنکہ چھ سات سو سالوں بعد وہ بالآخر بالکل سیدھا کھڑاہوگیا اور اس کے گھنے بال بھی ختم ہوگئے۔ ہم بتانا چاہتےہیں کہ کوئی بھی انسان سو دوسوسال تک مسلسل جھک کر نہیں چل سکتا۔اس کے لیے یہ بات ناممکن ہے۔فرضی تصویروںکا مطلب ہی یہ ہے کہ ان سے اپنے لئے دلیلیں حاصل کی گئی ہیں۔ سب کی سب کہانیاں ہیں۔
سوالات پر سو الات ہیں جن کے معقول جوابات کے لئے لادین دانشوران ، ہونٹوں کو سئیے بیٹھے ہیں۔ ایک شغل چھیڑ دیتے ہیں اور دنیا کو اس کی بھول بھلیوں میں گم کردیتے ہیں۔ پھر جب ان کے آگے عقل و دانش کے سوالات رکھے جائیں تو منہ میں گھنگنیاں ڈال کے بیٹھ جاتے ہیں۔


مراجع و حواشی
۱؎ سورہ نوح ۔۲۸:۷۲
۲ ؎البقرہ۔۳۷:۲
۳؎الاعراف۔ ۲۶:۷
۴؎ پیدائش۔۲۱:۳(کتاب المقدس۔۲۰۰۴ع۔

WBTC India.Hutchins Road,Thomas Town. Banglore )

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے