
غیوراحمد خان
ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں وہ عقلمند باقی عرب اور مسلمان ملک بیوقوف ہیں۔اس احمق امریکی صدرکے پاس امریکی بالادستی اور اسرائیل کی شیطانی
خواہشوں کو پورا کرنے کے علاوہ کوئی مشن نہیں ہے ۔گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ پہنچا اور اس میں موجود 500 کے قریب انسانی حقوق کے کاکنان کو اسرائیلی فورسز نے اغوا کرکے جیل میں ڈال دیا اور یہ اب دنیا کو اپنی بالادستی کا خواب سنارہے ہیں جو پاکستانی یہ دعویٰ کرے کہ وہ اسرائیل سے دوستی کا حامی ہے تو سمجھ لو وہ پاگل پن کا شکار ہے ۔
پاکستان کاآئین اس کی اجازت نہیں دیتا ، پاکستان کے بانی قائدین نےاس کوزہرقاتل قراردیا تھا اوراسرائیل سےتعلقات کی نفی کی تھی جولوگ ان معاملات کو ذاتی مفادات اور امریکی خواہشات کی عینک سے دیکھ رہے ہیں وہ اس ملک کے اوراسلام کے غدار ہیں ۔ پاکستان کوئی چڑیا کا گھونسلہ نہیں جو امریکی خواہشات پر بنایا جائے گا یا بگاڑا جائےگا۔ جہاد سے امریکہ اوراسرائیل کو کتنی نفرت ہو ،وہ تاقیامت جاری گا ۔
یہ اسلام کا ایک رکن ہے ۔حماس انتخابات جیتی تم نے نہیں مانا ۔اپنے ایجنٹ کو حکومت دےدی جس چیز کی اجازت اقوام متحدہ کاچارٹراجازت دیتا ہے ۔ حماس کو تم اس سے کیسے روک سکتے ہو ،فلسطین امریکہ اور اسرائیل کا نہیں فلسطنیوں کا ہے ۔حماس تمہاری تمام چالاکیوں کےبعد بھی اس طرح لڑے گی جیسے ویت نامیوں نے امریکہ کو بھگایا تھااورافغانیوں نے بھگایا تھا ۔




































