
عائشہ بی
ماشاء اللہ، اس پر مغز ادبی نشست کا انعقاد ادارہ ارقم اسلامک سینٹرمیں ہوا۔ یہ نشست قلمکاروں کےدل کےسکون اورذہن کوتازگی بخشنے کا
بہترین و موثر ذریعہ رہی۔ یہ ایسی محفل تھی کہ جہاں لفظ خوشبو بن کربکھرتےہیں،نادرخیالات احساسات کوجلا بخشتےہیں۔لکھنے والوں کے خیالات و احساسات لفظوں اور جملوں کی صورت میں فکر کے چراغ روشن کرتے ہیں ۔
ادب دراصل انسان کے احساسات اور جذبات کا آئینہ دار ہوتا ہے، قلمکاروں کا اس طرح کی نشست میں جمع ہوکر اپنی تحریروں، اشعار اور خیالات کو ایک دوسرے کے سامنے پیش کرنا سیکھنےسکھانے سنوارنےاورنکھارنے کی سنجیدہ و علمی نشست تھی۔ ایک تعلیمی درسگاہ کا روپ دھار لیتی ہے،ایک بہن نے دل کو چھو لینےوالی شاعری میں کے ذریعے امت مسلمہ کو جگا نے کی کوشش کی۔
محفل میں لکھاریوں کا بڑی تعداد میں موجودہونااس بات کی علامت تھی کہ اہل علم و قلم کی ان محفلوں کی وجہ سےمحفلیں نہ صرف لکھنے اور پڑھنے کے ذوق کو بڑھاتی ہیں بلکہ تعلقات میں محبت اورقربت بھی پیدا کرتی ہیں۔ ایک دوسرے کے خیالات سننے سے وسعتِ نظری کی روش پروان چڑھتی ہے اور اظہارِ رائےکاموقع میسرآتا ہے۔
آج کےاس میڈیا کےشوروغل اورچکاچوند میں جہاں لوگ کتاب اورقلم سےدورہوتےجارہےہیں،وہیں یہ ادبی نشستیں علم وقلم کی قوت سے اپنے مشن اور وژن کو جلا بخشنے کا ذریعہ بنتی ہیں ، یہ امید کی ایک کرن ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ لفظوں کی دنیا سب سے حسین دنیا ہے اور اہلِ قلم و فکر کا ساتھ سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔
عصمت منیر صاحبہ کی بہترین دلکش سجاوٹ کمال کی تھی اوراسٹیج پھولوں اورگفتگوسےسجائی ہوئی تھی، ٹیم نے بہت محنت اور لگن سے بہترین طریقہ سے معلوماتی نشست انعقاد کیا ہوا تھا.۔ثریا ملک اورصائمہ عاصم کی گفتگو میں بلاگرز کے لیے بہترین نکات برائے رہنمائی موجود تھے۔
عظمت منیر صاحبہ نےتصویردکھاکربلاگزلکھنےکامقابلہ رکھا تھا۔
یہ مقابلہ بڑا دلچسپ تھا۔ محفل کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔بہت سے شرکا نےبہت خوشی سےاس مقابلہ میں حصہ لیا۔اتنےکم وقت میں سب سےاچھا بلاگ لکھنے والوں کو اور ہر موقع پر فوری بلاگ لکھنے والوں کے حوصلہ افزائی کے لیے تحائف بھی دیے گئے۔. بہت ہی پر رونق محفل سجی ہوئی تھی سب کو ایک دوسرے سے ملاقات کا بھی موقع ملا۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ قلمی جہاد بہترین طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالی تمام حریم ادب کی ساتھیوں کی صلاحیتوں کو اللہ تعالیٰ کے راہ میں بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































