
لائبہ احسن/ کراچی
یہ اداس شام کتنی طویل ہوگی اس ماں کے لئے ۔۔
کبھی نا بھلائی جانے والی۔۔۔۔۔۔
نا کبھی ختم ہونے والی ۔۔۔۔
آنکھیں ابھی بھی راہیں تکتی ہوں گی کہ کہیں سے ایک جھلک دکھ جائے بیٹی کے چہرے کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔وقت رک گیا ہوگا ۔۔۔سانسیں تھم گئی ہوں گی،دل پھٹ گیا ہوگیا ، جب یہ خبر کانوں نے سنی ہوگی کہ انیقہ ایک حادثے میں رب کے حضور پیش ہوگئی۔اس دردناک واقعے کی خبر سن کر ہماری حالت غیر ہوگئی تھی تو گھر والوں پر تو قیامت گزری ہوگی ۔۔۔۔
والدین اس مہنگائی کے دور میں کس طرح تعلیم کے اخراجات اٹھاتے ہیں ۔اپنا پیٹ کاٹ کر ،روکھی سوکھی کھا کر،اپنی خواہشات پر قابو پاکر بھاری بھرکم فیسیں ادا کرتے ہیں تاکہ کل کو ان کی اولاد ان کا سہارا بنے اور ان کا نام روشن کرے پڑھ لکھ کر۔۔ کیا خواب سجائے ہوں گے انیقہ کے والدین نے کہ بیٹی پڑھے گی ،آگے بڑھے گی ،ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔اس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب میں ہم جا کر فخر سے سر بلند کریں گے ۔۔۔۔۔۔اس سے آگے جو ہر والدین اپنی بیٹی کے گھر بسانے کا سوچتے ہیں کہ اس کو اپنے گھر کے لئے رخصت کریں گے اور نا جانے کیا کیا خواب آنکھوں میں سجائے ہوں گے بچی کے مستقبل کے حوالے سے ؟؟؟؟لیکن افسوس کہ سب خواب چکنا چور ہو گئے ،لمحے بھر کی غفلت سے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا انسان کی جان اتنی سستی ہوگئی کہ کوئی ان معصوم اور شریف والدین کی بچی کے جانے پر ان کےدکھ کا مداوا بھی نہ کرے ؟؟؟؟بیرون ملک تو جانوروں کی بھی اتنی قدر کی جاتی ہے اور یہاں انسان کی جان کی قیمت کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔ڈرائیور کو اسی وقت وہاں سے بچا کر بھگا دیا گیا ،بسوں کی حالت دیکھو تو اس قدر خستہ حال کہ یہ میوزیم میں رکھوا نے کے قابل ہیں ۔ اتنی مہنگی تعلیم کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں اور گاڑیوں کا یہ حال ہے تو ان بے قصور جانوں کے جانے کا حساب کون دے گا ؟؟؟؟
غریب والدین کس کو قصوروار ٹھہرائیں اور کس سے بدلہ لیں اپنی جان سے عزیز بیٹی کا۔کون ذمہ دار ہوگا ان سب حادثات کا جو آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں؟؟ایسے ہی جانوں کا نذرانہ کب تک پیش کرتے رہیں گے ہمارے نوجوان طلبہ و طالبات ؟؟؟کیا بس کا سفر کرنا چھوڑ دیں ۔ نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ پرائیویٹ گاڑیوں کا کرایہ ان کے لئے قابلِ برداشت نہیں ۔۔۔والدین کا دل ہر وقت اپنے بچوں کے لئے فکرمند رہےگا کہ ان کا بچہ صحیح سلامت گھر پہنچ جائے۔انتظامیہ کو کوئی اقدام اٹھانا ہوگا ہمارے مستقبل کے معماروں کے لئے۔آج ایک باپ کی لخت جگر جدا ہوئی ہے۔۔۔کب تک ایسے لخت جگر بچھڑتے رہیں گے ؟؟؟؟؟




































