آزادی کا دکھ

قسط نمبرتین
سعدیہ یاسین

میں دہلی کی سب سے خوبصورت لڑکی تھی۔ اتنی کہ میرے ماں باپ میری خوبصورتی سے خوفزدہ رہتے اور منہ تک نہیں دھونے

دیتے تھے۔ اگر گھر میں کوئی مہمان آجاتا تو مجھے کسے کے سامنے نہیں جانے دیتے تھے۔ مجھے اپنی خوبصورتی سے نفرت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے نہ میں کوئی سہیلی بنا سکی نہ کسی کے ساتھ کھیل سکی بس اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ کھیلنے کی اجازت تھی جس میں وہ کھیلتی کم اور لڑتی زیادہ تھی۔ ہمارے گھر کے ساتھ تایا کا گھر تھا۔ اور دو ، تین ہی گھر مسلمانوں کے تھے باقی آس پاس کے سب گھروں میں سکھ یا ہندو آباد تھے۔ اماں، ابا کو یہ ڈر تھا کہ اگر میری خوبصورتی کی خبر باہر نکلی تو کہیں ہندو یا سکھ مجھے نقصان نہ پہنچا دیں۔

اماں بیمار رہنے لگیں تو گھر کی زیادہ تر زمہ داری میرے کاندھوں پر آ گئی ایسے میں اگر گھر کوئی مہمان اماں کو دیکھنے آتا تو میرا بہت دیر تک سامنے نہ آنا مشکل ہو رہا تھا۔ اس کا حل اماں نے یہ نکالا کہ ابا سے کہا۔ زینت کے ابا کوئی اچھا رشتہ دیکھ کر اسے بیاہ دو۔ میری زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کب ساتھ چھوڑ جائے۔ پھر کب تک اسے دنیا والوں کی نظر سے چھپا کر رکھیں گے۔ ابا بھی معاملے کی نزاکت کو سمجھتے تھے۔ایک دن ابا نے تایا سے بات کی کہ میں زینت کی شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اس لئے کوئی مناسب رشتہ دیکھ رہا ہوں۔ تایا نے سنا تو جھٹ سے اپنے بیٹے وحید کے لیے میرا رشتہ مانگ لیا۔ وحید کا اٹھنا بیٹھنا وہاں کے ہندوؤں اور سکھوں کے ساتھ تھا۔ اس لئے پہلے تو ابا ذرا ہچکچائے لیکن اماں سے مشورے کے بعد ہاں کہہ دی۔ اماں کی حالت اچانک زیادہ خراب ہوگئی اور وہ چل بسیں۔

ان ہی دنوں بٹوارے اور علیحدہ ملک کی باتیں گردش کرنے لگیں۔ لوگوں کی ہجرت اور خواتین کی آبرو ریزی کی خبریں آئے دن سننے کومل رہی تھیں۔ حالات بہت خراب ہوتے جارہے تھے۔ ابا میری اور چھوٹی بہن رقیہ کی وجہ سے بہت پریشان تھے اس لئے ابا نے ہمیں لیا اور اپنے گھر کو تالا لگا کر تایا کے گھر آ گئے۔ تایا کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔ تایا نے بھی یہی مناسب سمجھا کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہو جاتے ہم لوگ اکٹھے رہیں۔

ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں کا جینا حرام کر دیا۔ گھروں میں گھس کر جوان لڑکیوں کو اغوا کر لیا جاتا یا ان کی عزت لوٹ لی جاتی اور باقیوں کو باندھ کر گھر میں آگ لگا دی جاتی۔ رات کو مرد جاگ کر پہرہ دیتے لیکن کب تک ایسا چلتا۔ یہ آگ ہمارے علاقے تک پہنچ چکی تھی۔ پچھلی گلی میں شیخ صاحب کے گھر جب ہندوؤں نے دھاوا بولا تو ان کی جوان بیٹی نے خودکشی کر کے اپنی عزت تو بچا لی لیکن باقی گھر والوں کی جان نہ بچا سکی۔ اب تو خوف مزید بڑھ گیا تھا تایا اور ابا نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی پاکستان کی طرف ہجرت کریں گے۔ لیکن ابا ہم دونوں بہنوں کی وجہ سے خوفزدہ تھے کہ ہماری حفاظت کیسے کریں۔ لڑکیوں کی عصمت دری کی ہولناکیاں سن سن کر ہم دونوں بہنیں بھی تنگ آ چکی تھیں اس لئے ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ گھر میں بنے کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دے دیں تاکہ ابا لوگ بے خوف ہو کر ہجرت کر سکیں۔ ہم دونوں بہنیں کنویں کے قریب کھڑے ہوکر ایک دوسرے کے گلے لگ کر خوب روئیں اور پھر رقیہ جھٹکے سے علیحدہ ہوئی اور فوراً کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اگلی باری میری تھی۔ جیسے ہی میں چھلانگ لگانے لگی وحید پہنچ گیا۔ اس نے میری بازو پکڑ کر روک لیا۔
وحید نے مجھے قسم دی کہ میں اپنی زندگی ختم نہ کروں وہ مجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔ اور میری حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرے گا۔ اتنے میں سارے گھر والے جمع ہوگئے۔ ابا رونے لگے۔ تائی نے کہا کہ جوان بچیوں کا ساتھ ہے کل مولوی صاحب کو بلا کر ان کا نکاح کر دیا جائے۔ اور اپنی بیٹیوں کے بارے میں فکر مند ہونے لگیں۔ اگلے دن نکاح کے لئے آئے ہوئے مولوی صاحب نے کہا کہ وہ آج رات ہجرت کے لئے نکل رہے ہیں۔ کیوں کہ سننے میں آرہا ہے کہ کل ہمارے علاقے کے تمام مسلمان گھرانوں پر حملہ کیا جائے گا۔ وحید کے ہندو دوستوں نے بھی اپنی آنکھیں سر پر رکھ لی تھیں۔ جو تھوڑا بہت آسرا تھا کہ شاید ہمیں وہ کچھ نہ کہیں یہ خوش فہمی بھی دم توڑ چکی تھی اس لئے تایا نے سب کے ساتھ مشورہ کر کے یہی فیصلہ کیا کہ ہم بھی مولوی صاحب کے ساتھ رات کو ہندوستان چھوڑ دیں گے۔
ضروری سامان پوٹلیوں کی شکل میں باندھ کر سب نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا۔ مردوں نے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھام لیں کہ ضرورت پڑنے پر بچاؤ کر سکیں۔ رات گہری ہو گئی تو دروازے پر مولوی صاحب کی آواز سنائی دی کہ جلدی سے آجاؤ راستہ صاف ہے۔ ہم خواتین نے برقعہ پہن رکھا تھا ایک ہاتھ میں پوٹلی اٹھا کر ہم باہر آگئے ۔ مولوی صاحب بھی چھ لوگوں پر مشتمل تھے جن میں ایک ان کی بیوی دو بیٹیاں او دو بیٹے تھے۔

سواری کوئی تھی نہیں اس لیے پیدل ہی نکل پڑے بمشکل ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ہوگا کہ دور سے آگ کے شعلے دکھائی دیئے جس کا مطلب تھا کہ کسی کو ہمارے نکلنے کی خبر مل چکی ہے۔ ہم نے بھاگنا شروع کر دیا۔ لیکن وہ لوگ ہمارے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے تھے۔ بالآخر وہ ہم تک پہنچ گئے ہم نے بھاگنا ترک نہیں کیا یہی طے پایا کہ جو بھی اپنی جان بچا سکتا ہے بھاگ کر مولوی صاحب کی بتائی ہوئی جگہ تک پہنچ جائے جہاں ایک گاڑی انتظار کر رہی ہے۔ جس میں بیٹھ کر بارڈر پار جا سکیں گے۔ میں نے سامان کی پوٹلی پھینک دی اور اندھا دھند بھاگ رہی تھی مرد ہمارے پیچھے تھے تاکہ کسی کو ہم تک پہنچنے نہ دیا جائے اور جس قدر مزاحمت ہو سکے وہ کریں۔ مولوی صاحب ہم سے الگ ہوگئے گئے تاکہ پیچھے آنے والوں کو دھوکا دیا جاسکے اور جو پہلے مطلوبہ جگہ پہنچ جائے وہ دوسرے لوگوں کا انتظار کریں گے۔اب صرف ہم لوگ ہی تھے مشعل بردار لوگ بھی دو حصوں میں بٹ گئے کچھ افراد مولوی صاحب کے پیچھے چلے گئے کچھ ہمارے پیچھے آگئے۔ میں ٹھوکر لگنے سے گر گئی اور میرا نقاب الٹ گیا۔ جب تک میں کھڑی ہو کر دوبارہ سے نقاب درست کرتی وہ لوگ ہمارے سر پر پہنچ چکے تھے۔ ابا میرے آگے آ کر کھڑے ہو گئے۔ ان لوگوں نے منہ پر گنڈاسا مارا ہوا تھا جبکہ غلیظ نظریں مجھ پر جمی ہوئی تھیں۔ میں خوف سے تائی کو اپنے ساتھ لگائے کانپ رہی تھی ہمارے سب مرد بھی اپنی لاٹھیاں آگے کر کے کھڑے ہو گئے۔ ان لوگوں کے پاس برچھے اور چاقو تھے۔ ان میں سے ایک مرد آگے بڑھا اور بولا ہم تم میں سے کسی شخص کو زندہ نہیں چھوڑیں گے اور ان لڑکیوں کو بھی اغوا کر لیں گے۔ ابا نے سنا تو آگے بڑھ کر زور سے اسے تھپڑ لگا دیا۔ اور کہا ایسا صرف میری لاش پر سے گزر کر ممکن ہو سکتا ہے۔ تھپڑ لگنے سے اس شخص کے منہ سے نقاب اتر گیا۔ وہ شخص وحید کا ہندو دوست شنکر تھا۔ اس نے چاقو ابا کے دل میں اتار دیا یہ منظر دیکھ کر سب پر سکتا طاری ہو گیا۔ وحید دوھرے صدمے میں تھا۔ شنکر اس کا عزیز دوست تھا وہ اس کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا تھا۔ وحید نے شنکر سے کہا کہ یہ میری بیوی اور بہنیں ہیں ہمیں جانے دو۔ تمہیں ہماری دوستی کا واسطہ۔

شنکر کہنے لگا ٹھیک ہے لیکن اس کی ایک شرط ہے۔ اگر باحفاظت ہندوستان سے جانا چاہتے ہو تو اسے ہمارے حوالے کرنا ہوگا۔ ورنہ تم سب کا حال بھی اس بڈھے جیسا ہوگا اور یہ لڑکی تو ہم لے ہی جائیں گے۔ باقی کی دونوں لڑکیاں بھی ہم لے لیں گے۔ میں تایا کے قدموں میں گر گئی کہ خدا کے واسطے مجھے ان کے حوالے نہ کرنا۔ شنکر نے وحید سے کہا کہ تیرا کچا چٹھا بھی میں خوب جانتا ہوں۔تو میرا بہت اچھا دوست ہے اس لئے چل ایک ڈیل کرتے ہیں۔ یہ لے زمین کے کاغذات وہاں جائے گا تو اس کے بدلے تجھے بہت کچھ آسانی سے مل جائے گا۔ وہاں بھی عیش کرنا۔ جیسے یہاں ہمارے ساتھ کرتا رہا ہے۔ اس نے کچھ کاغذات وحید کے آگے کئے جو شاید کسی قافلے کو لوٹتے ہوئے ہی ان سے حاصل کئے تھے۔ سب وحید کی جانب دیکھ رہے تھے۔ وحید نے ایک نظر میری طرف دیکھا۔ ہاتھ بڑھا کر کاغذات تھامے اور تایا سے کہا ابا ہم چلتے ہیں۔ تایا نے بے یقینی سے وحید کی جانب دیکھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ معلوم نہیں وحید کے ایسے کون سے راز شنکر کے پاس تھے۔ اور زمین کی لالچ میں اپنی محبت، اپنی بیوی داؤ پر لگا دی۔

پہلے تو تایا نے ہلکا سا احتجاج کیا لیکن وحید نے انہیں سمجھا لیا کہ اس نے تو ویسے بھی مر ہی جانا ہے کم از کم باقی دونوں بیٹیوں کو تو باحفاظت پاکستان لے کر جا سکیں۔ اور دیکھیں وہاں جا کر بھی ہمیں ڈھیر ساری زمین مل جائے گی ہم اپنا کوئی کاروبار شروع کر لیں گے۔ اس جملے کے بعد نہ تائی نے نہ کسی اور نے کچھ کہا۔ سب رخ موڑ کر اس طرف چل دئے جہاں شنکر کے ساتھی ان کو باحفاظت لے جانے کے لئے کھڑے تھے۔ میں جو تایا کے قدموں میں بیٹھی ہوئی تھی فوراً کھڑی ہو گئ اور ان کے پیچھے دوڑی اور وحید کا گریبان پکڑ کر میں زور زور سے چیخنے لگی کہ اس دن تم نے مجھے مرنے کیوں نہیں دیا۔ تم نے وعدہ کیا تھا کہ اپنی جان سے بڑھ کر حفاظت کرو گے اور اب اپنے ہاتھوں سے کتوں کے آگے ڈال رہے ہو۔ شنکر نے مجھے بالوں سے پکڑ کر جھٹکا دیا تو میں منہ کے بل زمین پر جا گری میرا نقاب بھی اتر کر کہیں گر چکا تھا۔ کسی پر میرے رونے کا کوئی اثر نہ ہوا شاید وہ اسی پر خوش تھے کہ میری وجہ سے ان کی بیٹیوں کی عزت بچ جائے گی اور ایسی دولت ہاتھ لگ گئی جو جاتے ساتھ ان کو مالا مال کر دے گی۔

وحید نے ایک بار بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ یہاں تک کہ وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے۔ شنکر نے دوبارہ مجھے بالوں سے پکڑ کر کھڑا کیا۔ اور کہا کہ اگر تعاون کرو گی تو کوئی زبردستی نہیں کروں گا اور بال چھوڑ دیے۔ میں خاموشی سے لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ چلنے لگی۔ شنکر کا ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا اور دور سے ہی اونچی آواز لگائی شنکر! سب کہہ رہے کہ اکیلے کچھ نہ کرنا، ہمارا انتظار کرنا اور دوبارہ اندھیرے میں گم ہو گیا۔ شنکر نے میری طرف دیکھا میری تھوڑی کو پکڑ کر منہ ذرا اوپر اپنے ہاتھ میں پکڑی مشعل کی روشنی کی جانب کیا اور کہنے لگا۔ واہ۔۔۔۔۔ تمہارے جتنی خوبصورت لڑکی میں نے آج تک نہیں دیکھی۔ تمھیں میں کسی کو ہاتھ لگانے نہیں دوں گا بلکہ میں تمھیں آگرہ لے جاؤں گا وہاں تم سے شادی کروں گا۔ یہ کہہ کر وہ مجھے ایک الگ راستے پر لے کر چلنے لگا۔ چلتے چلتے میں بہت تھک گئی تھی۔ قریب تھا کہ گر ہی جاتی شنکر نے کہا یہاں کچھ دیر آرام کرتے ہیں۔
وہ جانے کیا کیا بولے جا رہا تھا۔ میں اسکی باتوں کے جواب میں ہوں، اچھا، ہاں بول تو رہی تھی لیکن اسے سن نہیں رہی تھی بلکہ میرا دماغ صرف یہ سوچ رہا تھا کہ میں اس سے جان چھڑا کر کیسے بھاگوں۔ وہ سمجھا شاید میں نے بھی حالات سے سمجھوتا کر لیا ہے اس لئے وہ لاپرواسا ہو کر بیٹھ کر انگلیوں کی مدد سے مٹی پر نقش و نگار بنا رہا تھا میری طرف اسکی کمر تھی۔ میری نظر ایک پتھر پر تھی جو اچھا خاصا بڑا تھا کبھی پتھر کو دیکھتی کبھی شنکر کو اللّٰہ کا نام لے کر ہمت کی اور تیزی سے پتھر اٹھا کر شنکر کے سر پر دے مارا۔ یہ سب اتنی اچانک ہوا کہ شنکر کو سمجھنے اور سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔

میں جو تھک کر چور ہو رہی تھی جانے کہاں سے اتنی طاقت آگئی اور وہاں سے بھاگ گئی کچھ پتہ نہیں کون سا راستہ کہاں جا رہا بس یا اللّٰہ مدد کہتی، روتی، گرتی پڑتی بھاگی چلی جا رہی تھی۔ ایک جگہ لڑکھڑا کر گر گئی، شاید بےہوش ہو گئی پھر مجھے نہیں معلوم کہ ظفر بھائی کو کیسے ملی اور وہ مجھے اپنے ساتھ لے آئے۔

آزادی کی چاہ میں ہجرت کے دوران اپنوں کو کھونے کا دکھ سب کے پاس تھا لیکن۔ اپنوں کا ڈسنے کا دکھ میرے حصے میں آیا۔ بہت سارے لوگوں نے عزت بچانے کے لئے اپنی جان قربان کردی لیکن میرے لیے۔۔۔ کسی نے اپنی بہنوں کی عزت بچانے اور دولت پانے کے لیے میری عزت داو پر لگا دی۔ ہر کسی کے پاس آزادی کی ایک الگ کہانی ہے لیکن کیا میرے جیسی بھی کوئی ہوگی۔ اس بات کے ساتھ ہی اماں بی نے ایک ہچکی لی اور عدنان کی طرف لڑھک گئیں۔ جیسے وہ صرف یہ کہانی چھپانے کے لئے ہی زندہ تھیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے