“آدم زاد”انسانی ذات کے حقیقی زاویوں کی کہانی

 اظہارِ خیال/ ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی

پروفیسر خیال آفاقی کی یہ شہرہ آفاق ناول ہمارے بیسویں اور اکیسویں صدی کے سنگم پر پیدا ہونے والے اس سماجی تجربے اور

انسانی خدمت والے جذبے کو سامنے لاتا ہے جس نے ہمارے معاشرے میں نئی اخلاقی اور فلاحی معنویت پیدا کی۔ خیال آفاقی نے اسے روایتی ڈرامائی سسپنس کی جگہ انسانی تعمیر اور کردار سازی پر کھڑا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میاں راحیل کی تحریر اس ناول کے تعارف کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ محض ادبی اضافہ ہی نہیں بلکہ اس ناول کے بنیادی روحانی جملے کے طور پر بھی سامنے آتا ہے کہ انسان وہی بڑا ہے جو دوسرے انسانوں کیلئے جیتا ہے۔ اقبال کہتے ہیں:

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے

آتے ہیں جو کام دوسروں کے

پروفیسر خیال آفاقی ناول کا آغاز ان الفاظ میں کرتے ہیں:

"قدرت کے بے شمار مظاہر میں سے ایک بہت بڑی نشانی اور اس پر اسرار کائنات کا عجیب و غریب حصہ سمندر کہ، اس کی تاحد نظر پھیلی ہوئی نیلگوں سطح کو دیکھ کر عقل انسان حیران و ششدر ہے۔ اس کی تیز رفتار اور پر شور موجیں جب ساحل کی طرف یلغار کرتی ہیں تو دیکھنے والوں کے دل و دماغ سہم کر رہ جاتے ہیں۔ وقت کی نبضیں ڈوبنے لگتی ہیں لیکن یہ سرکش اور منہ زور موجیں مقررہ حد سے ایک قدم آگے بڑھے بغیر اسی تیزی سے واپس ہو جاتی ہیں تو کائنات کے خالق و مدیر کی حمد و ثنا کرنے پر دل مجبور ہو جاتا ہے، اور دماغ سوچنے لگتا ہے کہ اگر یہ بپھری ہوئی موجیں اسی رفتار سے آگے بڑھتی چلی جائیں ، اور واپس نہ ہوں تو زمین کے خطہ خشک پر آباد زندگی پلک جھپکتے ہی غرق آب ہو کر فنا کا عنوان بن جائے ۔ لیکن، ایسا ہوتا نہیں! سمندر جیو اور جینے دو کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ ہزاروں سال سے خود بھی قائم ہے اور اپنے ساحل پر بسنے والی مخلوق اور دوسری نشانیوں کو بھی زندہ و سلامت دیکھتا چلا آ رہا ہے، بلکہ صدیوں کی طرح آج بھی اس کے ہم سائے ، روز و شب اس سے فیضیاب ہوتے رہتے ہیں، اور انسان اس کلام الہی کے آگے لب بستہ و سر خمیدہ ہے کہ :

"اے گروہ جن وانس، تم اس کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ لاریب اس کی نعمتوں کا نہ شمار مکن ہے اور نہ ہی حق سپاس ادا کرنے کی کسی میں طاقت ہے"۔

ناول آدم زاد کا آغاز سمندر کے منظر سے ہوتا ہے۔ سمندر یہاں محض منظر ہی نہیں بلکہ علامتی موازنہ بھی ہے۔ سمندر کی سرکش موجیں حدود میں رہ کر جینے کا پیغام دیتی ہیں۔ پھر کہانی آگے چل کر ایک نکاح کی تقریب سے دوسرے باب پر منتقل ہوتی ہے۔ یہ تقریب بعد میں آنے والی ساری سماجی بساط کا مرکزی نقطہ بنتی ہے۔ وقت گزرتا ہے۔ موسم بدلتے ہیں۔ تعلقات غیر مانوس سے مانوس بنتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کی ذمہ داری بن جاتے ہیں۔ پھر ایک وقت آتا ہے جہاں جدائی اور موت کا پہر ہے۔ ڈاکٹر کی گفتگو میں انسانی خدمت کا سب سے اونچا پہلو سامنے آتا ہے۔ اختتام میں ایک فلاحی ادارہ ہے جو چل پڑا ہے۔ انسانیت کی خدمت تسلسل میں جاری ہے۔ آدم اب صرف ایک فرد ہی نہیں بلکہ وہ ایک کار خیر کی علامت بن گیا ہے۔

پروفیسر خیال آفاقی لکھتے ہیں

"چاروں طرف سنہری دھوپ پھیلی ہوئی ہے، جس نے سردی میں بڑی حد تک کمی کر دی ہے۔ پنڈال کے پاس، ڈاکٹر بنفس نفیس برات کی منتظر ہے۔ خوش آمدید خو آمدید۔ اس نے سر اور کمر کو ہلکا ساخم دے کر دوکھا اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

شکریہ نوازش! جواب میں امام صاحب نے اظہار تشکر کیا۔

منتظمیں نے دولھا اور دولھا کے خاص دوستوں کو امام صاحب -پڑے ہوئے ب کے ساتھ لان میں دے دیا، جبکہ دوسرے مہمانوں کو کرسیاں پیش کی گئیں۔ ڈاکٹر کرستان خواتیں کو لے کر اندر چلی گئیں۔ وہاں پہنچ کر بلال کی بیوی اپنے ساتھ لائے ہوئے ٹوکری میں سے پھولوں کا زیور نکال کر بڑے سلیقے سے دلہن کو پنانے تھی۔ ہانوں کی لے کر کوئی سے تواضع کی کی پھرکچھ دیر کے بعدوہ گھڑی آن پہنچی جب ایک نامحرم عورت اور مرد ایجاب و قبول کر کے میاں بیوی کے رشتے سے منسلک ہو جاتے ہیں۔ دو بول، بول کرنا آشنا مرد و زن آشنا بن جاتے ہیں، غیریت کی دیوار گر جاتی ہے اور اپنائیت کا آنگن مہک اٹھتا ہے۔ درمیان سے تکلف کے حجابات اٹھ جاتے ہیں اور بے تکلفی کا چہرہ مسکرانے لگتا ہے، دو اجنبی مسافر ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوطی سے تھام کر زندگی کے طویل سفر پر چل پڑتے ہیں۔ ایک اچھا اتفاق یہ ہوا کہ ڈاکٹر کرسٹان کے دست راست ڈاکٹر برگنس جو ایک عالمی سمینار میں شرکت کرنے امریکہ گئے تھے صبح کی فلائٹ سے واپس آگئے اور اس وقت وہ بھی اس خوشگوار ماحول میں خوش نظر آ رہے ہیں۔ لڑکی ڈاکٹر کرسٹان کی اجازت ملتے ہی، امام صاحب نے نکاح کا خطبہ شروع کر دیا۔ کے ولی اور وکیل کے فرائض ڈاکٹر کرسٹان انجام دے رہی ہیں، جبکہ لڑکے کی سر پرستی خود امام صاحب کے ذمہ ہے"۔

ناول آدم زاد کا مرکزی موضوع بے لوث انسان دوستی ہے۔ آفاقی صاحب نے بتائے بغیر ثابت کیا ہے کہ اصل آدم زاد وہ ہے جس کے اندر حسن اخلاق اور ہمدردی کا نور ہو۔ ناول میں مصنف یہ سوال کھڑا نہیں کرتا کے انسان کیسے پیدا ہوتا ہے۔ ناول نگار یہ دکھاتا ہے کہ انسان “یہ کیسے بنتا ہے۔”

اس ناول کی ساخت روایتی پلاٹ کی پابند نہیں۔ یہ فوٹوگرافک فکشن اسٹریم بھی نہیں۔ یہ سادہ بیانیہ ہے۔ سورج، سمندر، موسم، نکاح، موت اور پھر ادارے کی تعمیر۔ اس کا بیانی سفر زندگی کے دو بڑے دائروں کو سامنے رکھتا ہے۔ ایک دائرہ “زندگی کا آنا” اور دوسرا دائرہ “زندگی کا چلے جانا۔” ان دونوں دائروں کی درمیانی پگڈنڈی خدمت ہے۔

ناول میں کائناتی منظر نگاری بھی ہے جیسے سمندر کا استعارہ، موسموں کا استعمال،مرد عورت کے تعلق کا انسانی احترام، موت کی شدید حقیقت کو نرم انسانی لہجے میں بیان کرنا شامل ہے۔ ان سب کے بیچ نہ کوئی مصنوعی جذباتی ڈرامہ ہے نہ کوئی خطابت۔ یہ کم از کم لفظوں میں زیادہ سے زیادہ احساس جگانے کی ادبی تکنیک ہے۔

خیال آفاقی رقمطراز ہیں:

"سردیاں گئیں، بہار کا موسم آیا۔ گرمیوں نے آگ برسائی اور برسات نے پانی، اور اس طرح روز و شب گذرتے چلے گئے ۔ سال بھر ایسے بیت گیا جیسے مہینہ۔ وقت کا پیہ گھومتا ہوا پھر اسی جگہ پر آ گیا۔ اب پھر را میں خنک ہونے لگیں۔ باہر کھلی فضا اور صاف ہوا میں سونے والے پھر اندر کمروں میں گھس کر گرم بستروں میں راتیں گذرار نے لگے۔ بادل اب برآمدے کے فرش پر خاکی کمبل میں سکڑا راتیں نہیں کا شتاء اور نہ ہی پرانے اسٹور کے سامنے کے آہنی جالدار پلنگ پر تنہا لٹیا کروٹیں بدلتا ہے۔ اب اسے یہ شکایت نہیں کہ مٹیاری اور اسے دونوں کو ایک ہی کمرے کا کوارٹر کیوں دیا گیا ہے۔ اور نہ ہی اب اسے مٹیاری پر غصہ آتا ہے کہ خود تو کمرے میں مزے سے پڑ کر سو جاتی ہے اور اس کا ذرا سا بھی خیال نہیں کرتی۔ بلکہ اب تو وہ خود بھی بلا تکلف، کوارٹر کے گرم ماحول میں سردی کی راتیں گزارتا ہے۔ شیاری کو بھی اب اس کی موجودگی کا اور نہ ہی دوسرے لوگوں کو اس بات پر کوئی اعتراض ہے۔ اب وہ دونوں نا محرم نہیں رہے۔ رفیق حیات اور ایک دوسرے کا لباس، حجاب بن جاتے ہیں"۔

خیال آفاقی کا ناول “آدم زاد” ہمارے سماجی ادب کی اس روایت کو آگے بڑھاتا ہے جو قرۃ العین کے ناولوں میں قضا و قدر کے درمیان انسان کے اخلاقی کردار کو دیکھتی ہے۔ یہ ناول ماضی میں خیراتی اداروں یا سماجی تنظیموں کو ادب میں صرف موضوع کے طور پر لانے تک محدود نہیں رہتا۔ یہ ناول انسان کو ایک اخلاقی پروجیکٹ کے طور پر دیکھتا ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آفاقی صاحب نے یہ ناول لکھتے ہوئے کسی سماجی ٹیبل پر بیٹھ کر ڈرامائی کردار نہیں گھڑے۔ انہوں نے زندگی کی خام حقیقت کو صفحے پر منتقل کیا۔ اس لئے اس ناول میں خدمت کی عملیت ہے۔ جذبات کا روایتی تصنع نہیں۔

خیال آفاقی لکھتے ہیں

"اس وفا کے روشن مینار کو رات ہونے سے پہلے پہلے، جیسے ہی مطلع صاف ہوا، سر شام ہی اس کے محبوب کے پہلو میں سلا دیا گیا۔ مہربان بزرگ تمام رسومات ادا کرنے کے بعد واپس ہسپتال ڈاکٹر کے پاس آئے تو سوگوار ماحول میں جو بڑی دیر سے خاموشی میں ڈوبا ہوا تھا۔ ان کی غم سے بوجھل آواز نے ہلچل سی پیدا کر دی۔ سلام کے بعد وہ براہ راست ڈاکٹر سے مخاطب ہوئے۔آپ کی تعمیر نو کردہ عمارت کو زمین کے حوالے کر آئے ہیں۔ اچھا ہو گیا۔۔۔ بہت اچھا ہو گیا ڈاکٹر نہایت اطمینان سے بولی۔ ” وہ اپنا ساتھی کا پاس چلا گیا ، نہیں تو ہم کدھر سے اس کو بتاتے کہ اس کا بچہ کا کیا ہوا؟ کون اس کا بچہ کو لے گیا۔۔؟“

ناول کے شروع میں سمندر ہے۔ آخر میں ایک فلاحی ادارہ ہے۔ درمیان میں انسان کی نفسی تعمیر ہے۔ یہی اسے دیگر ناولوں سے الگ کرتا ہے۔

یہ ناول ہمارے اس دور میں ایک اخلاقی بیان ہے کہ انسان کو آدم زاد بننے کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود تک محدود نہ رہے۔ انسانیت دو حرف کا لفظ نہیں بلکہ یہ ذمہ داری ہے۔ یہ عمل ہے۔ یہ مسلسل خیر کے میدان میں رہنے کا نام ہے۔

 

اس لئے ناول “آدم زاد” ادب کے لیے بھی اہم ہے اور سماج کیلئے بھی۔ یہ ناول پڑھنے والے کو خاموشی میں ڈال دیتا ہے۔ اور خاموشی کے بعد انسان خود سے پوچھتا ہے۔ میں خود اپنے اندر کا آدم کب تک زندہ رکھوں گا اور میری خدمت کا دائرہ کہاں تک جاتا ہے۔ میں ناول آدم زاد کے ذریعے انسانی ذات کے حقیقی زاویوں کو نمایاں کرنے پر اور کتاب کی اشاعت پر مصنف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

 

ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی کا تعلق خیبرپختونخوا چترال سے ہے آپ حالات حاضرہ، علم ادب، لسانیات اور تحقیق و تنقیدی ۔موضوعات پر لکھتے ہیں ان سے اس ای میل   اور واٹس ایپ نمبر 03365114595  پر ٓرابطہ کیا جاسکتا ہے.

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے