
عائشہ بی
جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع عام میں ملک بھر سے یکساں سوچ کے حامل افراد جمع ہوتے ہیں۔ یہ اجتماع ملک
بھر سے ہم خیال لوگوں کو محض چندروز کے لیے اکٹھا نہیں کرتا بلکہ یہ دلوں کو جوڑنےاور ایمان کو تازہ کرنے اور نیکی کا حکم دینے اور برائیوں سے روکنے کی دعوت کو تقویت دینے کا ایک ذریعہ بن جاتا ہےیہ اجتماع دراصل ملک بھر میں بیداری کی لہر پیدا کرے کا نقطہ ء آغاز ہے۔
اس اجتماع میں شرکت سے ہماری ایمانی قوت بڑھ جاتی ہے ۔ ملک بھر میں ہم خیال افراد سے رابطے استوار ہوتے ہیں۔نیکی کی طرف رغبت بڑھتی ہے۔ میں صدق دل سے دعاگو ہوں کہ اس بار جماعت اسلامی یہ سالانہ اجتماع پاکستان بدل دو نظام ارض وطن میں نظام کی تبدیلی کی جدو جہد میں اہم سنگ میل ثابت ہو ۔اللہ اسے بہترین و مثالی بنائے۔ آمین
یہ اجتماع عام شرکاء کے لیےنہ صرف ایک روحانی و جسمانی ترغیب و تحریک کا ذریعہ بنے گا بلکہ ہمارے دلوں کو جھنجھوڑ کر غفلت سے بیدار کرکے اصلاح کی ترغیب اور زندگی میں مثبت تبدیلی کی جانب متوجہ کرنے کا باعث ہوگا۔ ان شاءاللہ




































