لا حاصل خواب

ایمان زاہد بھٹی

خاموش کمرہ  اور کھڑکی سے جھانکتی ہوئی چاند کی مدھم روشنی اس کے چہرے کی تھکن

کو عیاں کرنے کے لیے کافی تھی ،کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے حیا اپنے لاحاصل خوابوں میں گم سامنے  دیوار پر لگی گھڑی کی سوئیوں کی آواز  سن کر اس خواب کی تعبیر کی جانب متوجہ ہوئی ۔ ٹک ٹک ٹک، ہر گزرتا لمحہ حیا کے لاحاصل خوابوں کی جانب بڑھنے کا احساس دلا رہا تھا ۔۔۔

یہ کھڑکی اس کے اسٹڈی ٹیبل کے بالکل سامنے تھی ،جب بھی وہ اپنی پڑھائی سے وقفہ لیتی تو سامنے کھڑکی سے نظر آنے والے چاند کو تکتی اور  اپنے لاحاصل خوابوں میں گم ہو جاتی۔۔

گلے میں اسٹتھوسکوپ لٹکائے ، سفید گاؤن لیے، ہاتھ میں فائل لیے ہسپتال کے کوریڈور سے گزر رہی ہے،یہ خواب اس نے اس دن سے دیکھنا شروع کیا جب اس کی والدہ کو  دوسری اولاد کی پیدائش کے فیمیل انستھیزا کی ضرورت تھی لیکن فیمیل انستھیزیاکی کمی ہونے کی وجہ سے کراہتا اس کی والدہ کو مرد سےانستھیزیالگوانا پڑا وہ اس کی والدہ کے لیے کسی قیامت سے کم نہ تھا۔

 اسی لمحے وہ اپنی ماں کی بے بسی کا عالم دیکھ کر فیصلہ کر بیٹھی تھی کہ وہ۔ ایک کامیاب ڈاکٹر بنے گی اور پھر کسی نامحرم مرد کے سامنے کسی کی ماں کو اس طرح بے بس اور شرمندہ نہ ہونا پڑے گا جیسے آج اس کی آنکھیں اپنی ماں کو  ایک ایسے کرب سے گزرتا ہوا دیکھ رہی تھیں کہ وہ نہ کچھ کہہ سکتی تھی نہ ہی سہہ سکتی تھی۔۔۔

لیکن یہ موڑ حیا کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا اس نے اپنی زندگی کی تصویر میں اس خواب کا رنگ بھرنا تھا اور دوسروں کے لیے امید کی کرن روشن کرنی تھی۔۔۔

چند سال گزرے۔۔۔۔

حیا دن دگنی رات چگنی محنت کرتی ،رہی اس نے میٹرک کے امتحان کا دور کامیابی سے مکمل کیا اس کے والد جب تک صحت یاب رہے، اس کا ساتھ دیتے رہے اور والدہ بھی اس کو تسلیاں دینے کے لیے ہر وقت اپنی مامتا کا جذبہ ساتھ رکھتیں  ۔۔ وقت کے پتوں میں ہل چل ہوئی  اور ہوا کا رخ پلٹنے لگا والد کو شوگر کے مرض نے آ لیا اور والدہ بھی عمر کے تقاضے کے باعث دن بہ دن کمزور ہونے لگیں ۔اب گھرداری کے امور سنبھالنا اس طرح بوڑھی ہڈیوں کے لیے ممکن نہ رہا ۔ حیا کے لیے وقت کی کروٹ ایک کٹھن مرحلہ ثابت ہورہی تھی مگر حیا نہ والدین کی خدمت سے منہ موڑنا چاہتی تھی اور نہ ہی ان کے خوابوں کو لا حاصل چھوڑ دینا چاہتی تھی۔۔۔

جب کبھی گھر کے کام اور والدین کی ذمہ داری کا خیال اسے اسٹڈی ٹیبل پر آیا کرتا اسے وہی گھڑی کی ٹک ٹک اور اندر جھانک کر امید دلاتا چاند کہتا کہ ہر ادھورا خواب مکمل ہونے کے لیے ہی دیکھا جاتا ہے

تم اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کی دہلیز پر کھڑی ہو  اور تمہیں آگے بڑھنا ہوگا، وہ ہر طلوع ہونے والے سورج سے لے کر بادلوں میں نکلنے والے چاند تک صبر، ایثار قربانی اور اللہ پر توکل کا سہارا تھامے اپنی منزل کی جانب بڑھتی رہی سارا دن امی ابو کی دواؤں کا خیال، ان کی غذا کے انتظام سے لے کر بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اپنی فیس کے پیسوں کو جوڑنے تک کا سفر طے کرتی رہی اس سفر کے انجام سے وہ بظاہر بے خبر تھی مگر وہی امید اور فیصلہ کن موڑ اس کے یقین کی ڈور کو مضبوط کرتا چلا آیا تھا۔۔۔

آخر کار میڈیکل کالج کے داخلے کا دن آگیا اور وہ گھر کے سارے کام سمیٹ کر امی ابو کی دعائیں لیتی ٹیسٹ دینے امتحان گاہ جا پہنچی کسے خبر تھی کہ آئندہ کیا ہونا تھا مگرانسان کے لیے کوشش اور محنت کا اصول اللہ نے قرآن میں بتایا ہے اور اس کا نتیجہ رب پر ایمان کے حوالے ہے ۔۔۔

کچھ مدت بعد دروازے کی گھنٹی بجنے لگی اور ڈاکیے نے ایک خاکی لفافہ حیا کو دیتے ہوۓ کہا مادام یہاں دستخط کر دیجیے، حیا نے بھاری ہوتے دل کے ساتھ دستخط کیے اور امی ابو کے سامنے لفافہ لے کر بیٹھ گئی، اس کے ہونٹ سلے اور اس کی آنکھیں ہر جذبے سے خالی تھیں، جیسے ہی اس نے امی ابو کی آنکھوں میں دیکھا تو اسے گویا زندگی مل گئی ۔والد نے کہا بیٹا حیا ادھر آؤ میری بیٹی تم ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک  ہمارے دل کی خوشی ہو  اللہ نے تمہیں رحمت بنا کر ہمارے بڑھاپے کا سہارا بنایا اور اب دیکھنا اللہ میری بیٹی کو اپنی مخلوق کے لیے ایک کامیاب ڈاکٹر بنا کر نفع بخش  بنائے گا۔

ابو کے الفاظ سنتے ہی حیا نے لرزتے ہاتھوں سے لفافہ کھولا اور بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے مگر یہ آنسو بے بسی کے نہیں شکر کے تھے جو لاحاصل غم کانہیں حاصل کی سچی جستجو کاپتہ دے رہے تھے ۔۔ حیا کی محنت اور اس کے سچے جذبات رنگ لے آۓ تھے ،اسے میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا تھا اور والدین کی دعاؤں کا یہ ثمر تھا کہ اس کے چچا جو مالی طور پر کافی مستحکم تھے، انہوں نے اس کے والدین سمیت گھر اور حیا کی تعلیم کا مکمل خرچ اٹھا لیا۔۔۔

وقت گزرتا گیا حیا کے والدین اب ویل چئیر پر آچکے تھے مگر ان کی بوڑھی ہڈیوں میں تازگی کی روح دوڑ گئی، جب حیا ایک کامیاب ڈاکٹر بن کر خواتین کو اس شرمندگی اور اس بے بسی سے بچانے کا ذریعہ بن گئی جس حالت میں کبھی اس نے اپنی ماں کو دیکھ کر سبق حاصل کیا تھا اور لا حاصل خوابوں کی تصویر میں رنگ بھرنے کا ارادہ کیا تھا۔۔۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے