ایک ملاقات


عریشہ اقبال

دل دھڑکنا چھوڑ دے تو زندگی کا تصور نا ممکن ہے اور روح تڑپنا چھوڑ دے تو بندگی اپنا راستہ بدل دیتی ہے۔دل کا زندہ رہنا ظاہر

کی آنکھ کو بصارت دیتا ہے اور روح کا گھائل ہوجانا باطن کی روشنی چھین لیتا ہے۔۔۔
کبھی کوئی ایسا شخص دیکھا ہے؟
جس کا بہت پیارا بچھڑ گیا ہو۔۔
اس پیار کی خوشبو سے ہی اس کی زندگی مہکتی رہی ہو۔غموں کی برسات میں اس اپنے کا کندھا ہی چھتری بنا ہوجس چھتری نے اسے نفرت انگیز رویوں سے وجود کو تھکا دینے والے کئی بوجھ سےآزاد کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کیا ہوحتیٰ کہ اس کا ساتھ نبھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہو ۔
آپ اس شخص کے بچھڑ جانے پر کیا محسوس کریں گے؟ یہی نا کہ اس دوست کے کاندھے پہ سر رکھنا اب ممکن نہیں۔زندگی کی ہر لڑائی اب اسے تنہا لڑنی ہے ۔اب کوئی نہیں جو اس غموں کے طوفان میں اس کا سہارا بن سکے۔ اب کون ہے جو اندھیری رات میں اس کے لیے چراغ لے کر چل سکے
ٹھٹھرتی شام میں اپنی محبت کی چادر اس کو اوڑھا سکےلیکن۔۔۔ یہیں کہیں آپ اس منظر کے ایک رخ پر اپنی نگاہ جماۓ بیٹھے ہیں اور دوسرا رخ آپ کی آنکھوں سے اوجھل ہوگیا ہے ،جانتے ہیں وہ کونسا پہلو ہے؟
وہ پہلو اس رشتے، اس تعلق کی بنیاد ہے جو اپنی جڑیں اس حد تک گہری اور مضبوط کرچکی ہے کہ اسے کسی ظاہری لبادے کی ضرورت نہیں رہی۔ وہ ایک دوسرے کو دل تھما چکے ہیں اور یہ دل سے ہوتا ہوا سفر ہی تو روح کو تڑپنا سکھاتا ہے۔ آئیے ایک ایسی ہی ملاقات کا احوال سناتی ہوں جو میرے اور آپ کے لا شعور میں اب تک زندہ ہے مگر اس زندگی کا شعور ہر کسی کی آنکھ نہیں دیکھ سکتی اور نہ ہی ہر دل اس احساس کا لمس محسوس کرسکتا ہے۔۔۔۔
ملاقات کا آغاز ہوتا ہے ایک سوال سےاور وہ سوال ایک اٹل حقیقت ہے ،تجلی دکھائی جاتی ہے اور پوچھا جاتا ہے۔۔
الست بربکم؟؟؟
کیا میں تمہارا رب نہیں
جواب آتا ہے اور جواب بھی ایسا کہ جس میں عجب تاثیر ہے اور بلا کا سرور۔۔ ہاں ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ ہی ہمارے رب ہیں،اب دل تھامے رکھیے کیونکہ ہر محبت کا اصل امتحان جدائی ہوتا ہے ۔۔ اس ملاقات کا انجام بھی بظاہر جدائی ہے ۔۔وہ کہتا ہے کہ میں تمہیں اب دنیا میں ایک مقررہ مدت تک کے لیے بھیج رہا ہوں۔۔۔
ایک بے چینی
ایک ہل چل
ایک اضطراب کی فضا بنتی ہے
سب مل کر پوچھتے ہیں ،ہم تو آپ کے ہیں آپ۔ ہمارے پاس ہیں بھلا ہمیں آپ سے دور جاکرکیا مل۔ سکے گا، ہمیں اپنے پاس ہی رہنے دیجیے ۔۔۔
مگر پھر ان سب کو اس جدائی سے گزارنے اور اس ملاقات کی حقیقت سمجھانے کے لیے اس دنیا میں بھیج دیا گیا مگر یہاں اس عالم سے دور رہ کر بھی کہیں نہ کہیں اس ملاقات کے نقوش نظر آتے ہیں،کہیں کوئی سرگوشی،کوئی ٹوٹ کر بکھرتا وجود،اپنے اندر جھانک کر اس ملاقات کو ڈھونڈتا ہے اور جو ڈھونڈ لیتا ہے وہ تلاش حق میں مصروف نظر آتا ہے ۔
یہ اس دنیا کا دستور ہے کہ یہاں وفا کے بدلے جفا اور خطا کی معافی سے بڑھ کر اس کی سزا کو ترجیح دی جاۓ گی ،یہاں زیادتیوں پر ڈھنڈورچی بن کر اعلان کیا جاۓ گا مگر وہ لوگ جو اس ملاقات کا سرور اور گواہی کا حق محسوس کر لیتے ہیں وہ جو اپنے گناہوں کا نظر آنا اور اس پر توبہ کے آنسو بہانا نعمت سمجھتے ہیں۔
وہی تو اپنے دلوں کے امراض اور روح کے زخموں کا مرہم پاتے ہیں۔یقین جانیے ہمارے مسائل اس کی رحمت سے بڑے نہیں ہیں۔اور ہمارے گناہ اس کی مغفرت سے بڑھ کر نہیں ہیں کہ ہم اس کی طرف رجوع کرنے اور اپنی۔ اصل کی طرف دوڑنے سے جی چرانے لگیں ،اپنی زندگی میں بندگی کی طلب کو اپنا کر تو دیکھیے ۔اس سے کہہ دیجیے ربی میرا جینا میرا مرنا آپ کی خاطر بنا دیجیے، نا میری زندگی بہت اجڑی ہے اسے سنوار دیجیے نا
میرے معاملات بہت منتشر ہیں انہیں سمیٹ لیجیے نایا ربی اپنی طرف متوجہ کر دیجیے نا ۔اللھم آمین

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے