
ثمینہ الیاس
قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل تھے ، 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی
تعلیم لندن سے مکمل کی اور وکیل بن گئے۔ جناح نے ابتدا میں ہندوستانی کانگریس میں شمولیت اختیار کی لیکن بعد ازاں مسلم لیگ میں شامل ہو کر علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کی قیادت کی۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے 14 اگست 1947ء کو پاکستان کو آزاد کروایا اور پہلے گورنر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ قائد اعظم نے پاکستان کے آئین کی تدوین اور مضبوط معیشت کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
قائد اعظم محمد علی جناح "قائد اعظم" اور "بابائے قوم" کے اعزازی خطاب سے نوازا گیا ہے،ان کا یوم پیدائش 25 دسمبر پر پاکستان بھر میں سیمینار ،مذاکرے اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ان کی عظیم ترین خدمات اور جدوجہد آزادی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا تا ہے ۔اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے ۔




































