پچیس دسمبر ایک اہم دن

خورشید بیگم / گوجرہ


احساس اخوت کی بنا قائداعظم
الفت کی محبت کی صدا قائداعظم

دو قومی نظریے کو دیا ملک کا پیکر
خوشیوں کا پیمبر بنا آلام میں رہ کر

کون جانتا تھا کہ 25 دسمبر 1876 کو کھارادر کراچی میں پونجا جناح کے گھر پیدا ہونے والا بچہ ایک روز قائداعظم بنے گا۔ محمد علی جناح ایک تاریخ ساز شخصیت جس نے اسلامیان ہند کی تقدیر بدل دی۔ آج اس تاریخی شخصیت کے کردار کو تاریخ کے آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ قائداعظم کی زندگی کے دلچسپ اور سبق آموز واقعات پر مبنی ضیا شاہد صاحب کی کتاب میرے ہاتھ لگی، جو محمد علی جناح کی ذاتی خوبیوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی محسوس ہوتی ہے۔ آئیے اس کتاب سے اپنے محبوب قائد کے نمایاں اوصاف کو جانیں اور اپنی زندگیوں کو ان سے مزین کرنے کی کوشش کریں۔
قائداعظم کے پرائیویٹ سیکرٹری مطلوب حسن سید لکھتے ہیں "قائداعظم کی دیانتداری اور اصول پسندی کی سب تعریف کرتے ہیں یہاں تک کہ انکے دشمن بھی۔ ایک مرتبہ مسٹر ٹیئنس نے جو مرہٹی زبان کے اخبار "کیسری" کے ایڈیٹر تھے، کہا کہ مجھے اس بات پر غصہ آتا ہے کہ تعجب ہے کہ مسلمانوں میں سے محمد علی جناح نام کے اس شخص کی قیمت کوئی نہیں لگا سکتا کیونکہ یہ بک نہیں سکتا۔ مطلوب حسن کہتے ہیں میں نے کہا یہ تو فخر کی بات ہے کہ ہندوستان میں نہ بکنے والے لوگ موجود ہیں تو وہ بولے "ہمارے درمیان ایسے لوگ کہاں ہیں؟ پورے ہندوستان میں جناح تو صرف ایک ہے"۔ پھر سرد آہ بھر کر کہا "میں ناز ہی نہیں کرتا، میں تو محمد علی جناح کی پرستش کرتا ہوں۔ کاش ہم ہندوؤں میں کوئی آدھا جناح بھی پیدا ہو جائے تو ہمارے بہت سے مسئلے حل ہوجائیں"۔
ہیکٹر بولائتھو اپنی کتاب "جناح" میں ایک ایسے وکیل کی گفتگو نقل کرتے ہیں جو قائداعظم کو اس زمانے سے جانتا تھا جب ان کے مالی حالات اچھے نہ تھے، لیکن اسکا کہنا تھا کہ اس وقت بھی جناح کا عمدہ سلا ہوا لباس ان کا طرہ امتیاز ہوتا تھا اور اس مشکل وقت میں بھی انتہائی خود اعتمادی اور بے باکی ان کے مزاج کا حصہ تھی۔ ان کی دیانت بھی انتہا درجے کی تھی، میں نے کبھی یہ نہیں سنا کہ انھوں نے ناانصافی یا ہیر پھیر کیا ہو۔ تیسرے درجے کی گھٹیا باتیں انکی فطرت کے خلاف تھیں۔

وکالت میں کامیابی کے آغاز میں قائد کی ملاقات معروف مصنفہ اور بلبل ہند مسز سروجنی نائیڈو سے ہوئی۔ یہ پہلی ذہین خاتون تھیں جنھوں نے قائد کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ کیا۔ وہ قائد کے متعلق اپنی کتاب میں لکھتی ہیں "میں نے کسی شخص کی ظاہری خصوصیات اور اس کے اصلی کردار میں اتنا فرق نہیں دیکھا۔ مسٹر جناح بلند قامت، دبلے اور دیکھنے میں کمزور معلوم ہوتے ہیں لیکن انکی عادتیں رئیسانہ ہیں۔ ان کی جسمانی ناتوانی ایک
نظر فریب پردہ ہے جس کے پیچھے ان کے کردار کی غیر معمولی خوبیاں، قوتیں پوشیدہ ہیں۔ وہ روکھے اور تنک مزاج سمجھے جاتے ہیں لیکن جو لوگ ان کو اچھی طرح جانتے ہیں انھیں معلوم ہے کہ مسٹر جناح کی تمکنت اور رعونت کے خول میں ایک بڑی دلکش شخصیت ہے۔ ان کی انسانیت میں بڑا بھولاپن ہے، ان کا مشاہدہ ایک عورت کے مشاہدے کی طرح تیز اور نازک ہے۔ ان کے مزاج میں بچوں کے مزاج کی سی شوخی اور دلکشی ہے۔ مسٹر جناح بنیادی طور پر ایک عملی آدمی ہیں، ان کے جذبات پوری طرح ان کے ذہن کے تابع ہیں۔ زندگی کے متعلق ان کے جذبات بالکل غیر جذباتی ہیں۔ لیکن ان کی دنیاداری کے پردے میں اصول پرستی اور بے غرضی کے بڑے جوہر پوشیدہ ہیں اور یہی مسٹر جناح کے کردار کی بنیادی خصوصیت ہے جو انھیں لاکھوں میں ممتاز کرتی ہے"۔ یہی وہ خوبیاں ہیں جنھوں نے قائد کو ایک سچا اور کھرا وکیل بنایا اور قائد نے اپنے انداز میں پاکستان کا مقدمہ بھی بڑی محنت اور سچائی سے لڑا اور کامیاب رہے۔
کیسی مثالی شخصیت تھی ہمارے قائد کی کہ غیر مسلموں کے دل میں بھی گھر کر گئی۔ اس منفرد شخصیت کی ایک خوبی عباس احمد عباس کی زبانی سنئے، "لاہور میں ملک برکت علی ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک ٹی پارٹی دی گئی۔ جس میں قائداعظم کے سامنے وہ کیک رکھا گیا جو ہندوستان کے نقشے کے مطابق بنایا گیا تھا۔ اور اس میں پاکستان کے حصے میں آنے والے علاقوں کا رنگ سبز تھا۔ جب بابائے قوم نے کیک کاٹا تو بڑی احتیاط سے سبز حصہ الگ کردیا۔ کسی نے کہا جناب ذرا سا اور کاٹ لیجئے۔ جواب ملا میں تجاوز پسند نہیں کرتا۔ نہ کسی کا حق غصب کرو اور نہ اپنا چھوڑو"۔

قائداعظم کے اے ڈی سی جنرل حسن گل کہتے ہیں "ایک بار ان کے بھائی ان سے ملنے آئے۔ انہوں نے اپنا وزیٹنگ کارڈ دیا۔ قائد نے پوچھا "کون ہیں؟" میں نے کہا "آپ کے بھائی ہیں"۔ وہ بولے "انہوں نے پہلے سے وقت لیا تھا؟" میں نے کہا "جی نہیں"۔ فرمایا "انہیں کہو تشریف لے جائیں"۔ پھر میرے ہاتھ سے لے کر سرخ پنسل سے اس پر سے قائداعظم کا لفظ کاٹا پھر گورنر جنرل آف پاکستان کا لفظ کاٹا اور کارڈ مجھے تھماتے ہوئے کہا "ان سے کہو کہ کہ کارڈ پر صرف اپنا نام لکھیں، میرے یا گورنر جنرل کے عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں"۔ یہ تھے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کے بانی اور پہلے سربراہ۔
اب قائداعظم کے کچھ ارشادات اہل پاکستان خصوصا ان لوگوں کے نام جو انہیں سیکولر ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں چاہتے تھے۔
اٹھارہ اگست 1947ء بروز عید قوم کے نام پیغام دیا "یہ آزاد اور خودمختار پاکستان کی پہلی عید ہے جو ان شاء اللہ خوشحالی کا ایک نیا باب کھولے گی اور جو اسلامی ثقافت و نظریات کی نشاةِ ثانیہ کی تحریک کا اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو ہماری گزشتہ اور قابل احترام تاریخ کے شایان شان بنائے اور ہمیں یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اپنے پیارے پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنا سکیں"۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے افتتاح کے موقع پر فرمایا "ہمارا اقتصادی نصب العین یہ ہے کہ ہمارے عوام ہر طرح مطمئن اور خوش و خرم ہوں۔ مغرب کے اقتصادی نظریے اور اس کا معاشی نظام ہمارے درد کا درماں نہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے مخصوص تصورات و مقاصد کے مطابق اپنے اقتصادی نظام کی تشکیل کریں اور دنیا کے سامنے ایک ایسا نمونہ پیش کریں جو انسانی مساوات اور معاشی انصاف کے اسلامی تصورات کا آئینہ دار ہو۔ اس طرح وہ مشن بھی پورا ہو جائے گا جس کے لئے بحیثیت مسلمان ہم نے اپنے آپ کو وقف کردیا ہے اور ہم دنیا کو امن و آشتی کا راستہ بھی دکھا سکیں گے۔ اسی راستے میں انسانیت کی نجات ہے اور اسی کے ذریعے بنی نوع انسان کو خوشحالی اور مسرت نصیب ہو سکتی ہے"۔

آل انڈیا مسلم لیگ کے آخری سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنی اختتامی تقریر میں قائداعظم نے فرمایا "ہماری عظیم الشان کتاب قرآن مجید ہے جو مسلم انڈیا کے سفینے کا لنگر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے جائیں گے، ویسے ویسے یہ وحدت اور زیادہ بڑھتی جائے گی۔ ایک خدا، ایک کتاب، ایک رسول، ایک قبلہ اور ایک ملت۔ اگر ہم نے ان ستونوں پر آزاد ریاست کی بنیاد رکھی تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکے گا اور ہم آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے"
14 فروری 1948ء کو سبی دربار میں خطاب کے دوران قائد نے فرمایا "یہ میرا ایمان ہے کہ ہماری نجات ان سنہری اصولوں پر عمل درآمد میں ہے جو عظیم المرتبت مقنن اعظم پیغمبر اسلام نے ہمیں عطا فرمائے ہیں۔ آئیے ! ہم لوگ اپنی جمہوریت کی بنیاد اسلام کے سچے تصورات پر استوار کریں۔ خداوند مطلق نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ امارت و حکومت کے بارے میں اپنے معاملات باہمی مشاورت سے طے کیا کرو"۔
میرے عزیز ہم وطنو ! اپنے محبوب قائد کے لئے عقیدت و محبت کے اظہار کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں کہ ہم اس نصب العین کو ایک لمحہ کے لئے بھی نظرانداز نہ کریں، جو قائداعظم نے ہمارے سامنے رکھا ہے اور پاکستان کو ایسی شاندار مملکت بنا دیں جیسا کہ وہ چاہتے تھے۔
اے روح قائد عرض ہے

بدلی اس ملک کی یوں آب و ہوا تیرے بعد
تجھ سا اس قوم کو رہبر نہ ملا تیرے بعد
غیرت دین پہ جو قربان کرے تن من اپنا
اہل دانش سے کوئی پھر نہ اٹھا تیرے بعد

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے