
یاسمین اسلم/ کراچی
پیٹرولیم لیوی نامنظور ۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر اٹھنے والی یہ آواز عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئی ۔۔۔۔۔۔۔مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے لوگ ،ظلم وجبر،نا انصافی کرنے والی طاغوتی
طاقتوں کے خلاف ایک توانا اواز بن گئے ۔
جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ضرورت زندگی کی ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔صنعتوں کو چلانے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے ،سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے پیٹرول کی ضرورت پڑتی ہے،کاروبار، دفتر، اسکول و کالج ہر جگہ جانے کے لیے پیٹرول استعمال ہوتا، ہے۔
پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے ۔قدرتی معدنیات سے مالا مال،زراعت کے لیے سازگار ماحول اور زرخیز زمین ،دریا، پہاڑ، جنگل،میدان سمندر،ہر قسم کی قدرتی نعمتوں سے مالا مال،سال میں چار موسم رکھنے والا یہ ملک اتنی ابتر حالت میں کیوں ہے ۔ میں اور آپ اس کے جواب سے بہت اچھی طرح واقف ہیں ۔۔۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے دو تین کرپٹ ٹولوں نے اس ملک پر قبضہ کر رکھا ہے،جنہوں نے اس ملک کی معیشت، معاشرت، سیاست سب تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ظلم اور جبر کی اس سیاہ رات نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ظلم کی چکی میں پسے یہ لوگ ان ٹولوں سے رہائی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کرپشن نے ہر شعبے کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی پیٹ بھر کے کھانا ناممکن ہو گیا ہے ۔
متوسط طبقے کا حال یہ ہے کہ سر ڈھانکو تو پاؤں ننگا ،پاؤں ڈھانکو تو سر ننگا،۔پہلے بجٹ اتا تھا تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا مگر اب ہر دوسرے مہینے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ اشیاء خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر حکمران طبقہ اس کا کوئی بھی سد باب کرنے پر تیار نہیں ۔اسی لیے مرد اور عورت خواتین اور بچے اپنے معاشی حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کی اس پر امن احتجاجی تحریک کا حصہ بن چکے ہیں ۔
مہنگائی کا بھاری بوجھ اٹھانے والی پاکستانی عورت کے لیے محدود آمدنی میں گھر کا بجٹ بنانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے۔گیس بجلی کے بل ،بچوں کی تعلیم ،گھریلو خرجات ،نا گزیر ضروریات ۔۔۔گھر کا بجٹ کیسے بنایا جائے ؟اخراجات کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟مہینہ ختم نہیں ہوتا کہ جیب خالی ہو جاتی ہے ،خواہشات تو دور کی بات ضروریات بھی پوری نہیں ہوتیں ۔کیسی پریشان کن صورتحال ہے ۔
حکومتی اہلکاروں کو مراعات پرمراعات دی جا رہی ہے۔۔ہر آنے والا وقت عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے ۔مہنگائی بجلی کے ظالمانہ بل اور ناجائز ٹیکسون اور پیٹرولیم لیوی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔عوام پہلے ہی پیٹرول اور بجلی کے بھاری بلوں کے تلے دبے ہوئے ہیں۔اب واسا کے بل بھی ان پر مسلط کیے جا رہے ہیں جن لوگوں پر براہ راست ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ان سے بھی بلا واسطہ ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔
ضرورت ا س بات کی ہے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ فی ا لفور واپس لیا جائے۔ خواتین کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ کو سستا محفوظ اور قابل عتماد بنایا جائے ۔عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے بجلی پر ناجائز ٹیکس ختم کیے جائیں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے، ورنہ عوام کا یہ طوفان حکومت وقت کو بہا لے جائے گا



































