عورت شخصیت یا پیمانہ؟

حفصہ زنیر

مجھے اکثر یہ سوال پریشان کرتا ہے کہ ہم عورت کو اس کی اپنی شخصیت کے ساتھ قبول کیوں نہیں کر پاتے؟

آخر کیوں عورت کے لیے ہمارے ذہن میں ایک پہلے سے تیار شدہ خاکہ موجود ہے؟ ایک ایسا سانچہ جس میں ہم چاہتے ہیں کہ ہر عورت خود کو ڈھال لے۔ اگرچہ وہ اس سانچے میں فٹ آ جائے تو اچھی، بااخلاق، مضبوط اور سمجھدار کہلاتی ہے اور اگر ذرا سا بھی مختلف ہو تو اس پر سوال اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔

اس کی گفتگو، اس کی خاموشی، اس کے لباس پر، اس کے فیصلوں پر، اس کے بچوں کی تربیت، اس کے گھر چلانے کے انداز پر، حتیٰ کہ اس کے مسکرانے اور رونے تک پر۔

یوں محسوس ہوتا ہے جیسے عورت نہیں، ایک امتحانی پرچہ ہو، جسے ہر شخص اپنی مرضی کے پیمانے سے جانچ رہا ہے۔

ہمارے معاشرے کا ایک عجیب المیہ ہے کہ ہم عورت کو سمجھنے سے پہلے اس کا موازنہ کرتے ہیں۔

ہماری مائیں تو ایسی نہیں تھیں۔۔

فلاں کی بہو کو دیکھو۔۔۔

تمہاری بہن تو کبھی ایسا نہیں کرتی۔۔۔

 

یہ موازنہ صرف الفاظ نہیں ہوتے بلکہ یہ آہستہ آہستہ ایک عورت کی خود اعتمادی، اس کی شناخت اور اس کی شخصیت کو کھا جاتے ہیں۔ کیونکہ ہر وقت اسے یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی معیار سے کم ہے۔

نفسیات ہمیں بتاتی ہے کہ انسان انسان کو ایک جیسے خانوں میں رکھ کر سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سے اسے آسانی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن جب ہم یہی عادت انسانوں پر مسلط کر دیتے ہیں تو ان کی انفرادیت ختم کر دیتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہر انسان اپنی زندگی، اپنے دکھ، اپنے تجربات اور اپنی صلاحیتوں کا ایک الگ جہان رکھتا ہے۔

 

عورت بھی ایک مکمل انسان ہے۔ وہ صرف کسی کی بیٹی، بہو، بیوی یا ماں نہیں، بلکہ ایک سوچ، ایک احساس، ایک شخصیت بھی ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے ہاں بہت سی معاشرتی روایات کو اسلام کا نام دے دیا جاتا ہےحالانکہ اسلام انسانوں کو سانچوں میں نہیں ڈھالتا بلکہ کردار کی بنیاد پر پرکھتا ہے۔

 

اسلام نے عورت کو عزت دی، اس کی رائے کو اہمیت دی، اسے علم حاصل کرنے کی ترغیب دی، اس کے مالی حقوق مقرر کیے اور اسے ظلم سے بچانے کی تعلیم دی۔ اسلام نے ہمیں صبر سکھایا لیکن ظلم پر خاموش رہنے کو عبادت نہیں بنایا۔ اس نے حسنِ اخلاق کی تلقین کی مگر عزتِ نفس کو پامال کرنے کا حکم نہیں دیا،پھر ہم نے کب اور کیسے یہ فیصلہ کر لیا کہ مضبوط عورت وہ ہے جو کبھی تھکے نہیں، کبھی روئے نہیں، کبھی ہارے نہیں، کبھی سوال نہ کرے اور ہر زیادتی کو تقدیر سمجھ کر برداشت کرتی رہے؟۔

 

میرے نزدیک مضبوط عورت وہ ہے جو نرم دل بھی ہو اور باوقار بھی،جو محبت کرنا جانتی ہو مگر خود کو مٹا دینا نہ جانتی ہو، جو معاف کر سکے مگر ظلم کو معمول نہ بننے دے۔ جو رشتے نبھائے مگر اپنی شخصیت کی قیمت پر نہیں، جو اللہ پر بھروسہ رکھے اور اسی کے سامنے جھکے، لوگوں کے بنائے ہوئے معیارات  کے سامنے نہیں۔

 

شاید ہمیں عورت کو بدلنے کی نہیں، اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے،جس دن ہم ترازو رکھ دیں گے، موازنہ چھوڑ دیں گے اور ہر عورت کو اس کی اپنی حقیقت کے ساتھ قبول کرنا سیکھ لیں گے، اسی دن ہمارے گھر بھی سکون پائیں گے۔ہمارے رشتے بھی مضبوط ہوں گے اور ہمارا معاشرہ بھی انصاف پسند بن جائے گا۔

 

کیونکہ عورت کو سانچے کی نہیں بلکہ عزت و احترام کی ضرورت ہے۔ احترام شخصیت کو پروان چڑھاتا ہے اور احترام وہاں جنم لیتا ہے جہاں انسان کو اس کی اصل پہچان کے ساتھ قبول کیا جائے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے