رنگت کا تعصب اور معاشرتی زوال

ارم کاشف

میں لکھنا تو بہت کچھ چاہتی ہوں، مگر دل کی بے چینی اور اضطراب اکثر میرے ہاتھ روک لیتے ہیں۔ کبھی سوچتی ہوں کہ شاید اس بے حس معاشرے کی بے

حسی کبھی ختم نہ ہو، جہاں کسی کی عزتِ نفس مجروح ہو، کوئی احساسِ کمتری کا شکار ہو جائے یا خاموشی سے اندر ہی اندر ٹوٹ جائے، مگر کسی کو اس کی پروا نہ ہو۔ لیکن ایک قلم کار اور سب سے بڑھ کر ایک ماں ہونے کے ناطے میں اپنے جذبات کو خاموش نہیں رکھ سکتی۔ آج میں اس معاشرتی المیے پر بات کرنا چاہتی ہوں جس نے نہ جانے کتنے معصوم بچوں کے اعتماد، خودی اور مسکراہٹ کو چھین لیا ہے۔ یہ المیہ ہے رنگت کی بنیاد پر تعصب۔

ہم اکثر کہتے ہیں کہ عورت معمارِ قوم ہے اور بچے قوم کا مستقبل۔ بلاشبہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے، لیکن صرف ماؤں کو ہر خرابی کا ذمہ دار ٹھہرا دینا انصاف نہیں۔ والدین اپنی استطاعت کے مطابق اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی کوشش کرتے ہیں، مگر آج کا ماحول، سوشل میڈیا، برقی ذرائع ابلاغ اور معاشرتی رویے بچوں کی شخصیت پر پہلے سے کہیں زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں۔

جب میں نے اس مسئلے کی اصل وجوہات پر غور کیا تو ایک حقیقت بار بار میرے سامنے آئی کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا نے بچوں کے ذہنوں میں خوبصورتی کے ایسے مصنوعی معیار قائم کر دیے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مختلف ایپس پر فلٹرز، ایڈیٹنگ اور غیر حقیقی تصاویر کے ذریعے گوری رنگت، مخصوص خد و خال اور بناوٹی حسن کو کامیابی اور خوبصورتی کی علامت بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ کم عمر بچے ان مناظر سے متاثر ہو کر یہی سمجھنے لگتے ہیں کہ خوبصورت ہونے کا مطلب صرف گورا ہونا ہے۔

افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر "پرینک" اور تفریح کے نام پر لوگوں کی رنگت، نسل، جسمانی ساخت، لہجے اور ظاہری شکل و صورت کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ بعد میں اسے صرف "پرینک" کہہ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، لیکن ایسے مناظر بچوں کے ذہنوں میں مستقل نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ بچے اپنے پسندیدہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نقل کرتے ہیں اور پھر حقیقی زندگی میں بھی دوسروں کو ان کی رنگت، شکل یا جسمانی ساخت کی بنیاد پر کمتر سمجھنے یا ان کا مذاق اڑانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ یوں مذاق کے نام پر بے حسی، تعصب اور نفرت ہماری نئی نسل کے رویوں کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں ارشاد فرمایا:۔

"اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔"
(سورۃ التحریم: 6)

یہ آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ والدین کی ذمہ داری صرف بچوں کی جسمانی پرورش نہیں بلکہ ان کی اخلاقی، دینی اور فکری تربیت بھی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ رنگ، نسل، زبان اور ظاہری شکل و صورت کی بنیاد پر ہونے والے تعصبات سے پاک ہو تو ہمیں اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود کرنا ہوگا، ان کے ساتھ وقت گزارنا ہوگا اور انہیں یہ شعور دینا ہوگا کہ ہر وہ چیز جو سوشل میڈیا پر مقبول ہو، ضروری نہیں کہ وہ درست بھی ہو۔ یہی بچے ہمارا آج بھی ہیں اور ہمارا آنے والا کل بھی۔

میرے چار بچے ہیں۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اگر وہ کوئی غلطی کریں تو انہیں صرف ڈانٹنے کے بجائے صحیح اور غلط دونوں راستے دکھاؤں تاکہ وہ سوچ سمجھ کر درست راستہ اختیار کرنا سیکھیں۔ میرے تین بچوں کی رنگت نسبتاً گوری ہے، لیکن میری بڑی بیٹی پریسا کی رنگت سانولی ہے۔ ماشاء اللہ وہ خوبصورت نقوش، بہترین قد و قامت، اعلیٰ ذہانت اور بہترین اخلاق کی مالک ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے نے اس کی تمام خوبیوں کو صرف اس لیے نظر انداز کر دیا کہ اس کا رنگ سانولا ہے۔

جب دوسرے بچے اسے کہتے ہیں، "تم کالی ہو، تم خوبصورت نہیں ہو" تو اس کا اعتماد بکھر جاتا ہے۔ وہ خاموش ہو جاتی ہے، حالانکہ اس کی کوئی غلطی نہیں۔ اس وقت میرے دل میں ایک سوال بار بار جنم لیتا ہے کہ آخر ہم نے اپنے بچوں کو حسن کا یہ غلط معیار کس نے سکھایا؟ کیا خوبصورتی صرف گوری رنگت کا نام ہے؟

قرآنِ کریم اس سوچ کی نفی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔

"بیشک ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے۔"
(سورۃ التین: 4)

اور ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:

"اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف بھی ہے۔"
(سورۃ الروم: 22)

یعنی رنگوں کا اختلاف اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانی ہے، نہ کہ برتری یا کم تری کا معیار۔

میں اپنی بیٹی کو ہمیشہ سمجھاتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ انسان کی قدر اس کے رنگ سے نہیں بلکہ اس کے تقویٰ، کردار اور اعمال سے کرتا ہے۔ حضرت بلال حبشیؓ کی رنگت سیاہ تھی، مگر ایمان، اخلاص اور قربِ رسول ﷺ نے انہیں ایسا بلند مقام عطا کیا کہ قیامت تک ان کا نام عزت و احترام سے لیا جائے گا۔ اسی طرح دنیا کی سب سے مقدس جگہ، خانۂ کعبہ، سیاہ غلاف میں ملبوس ہے، جو ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ رنگ کبھی عظمت یا خوبصورتی کا معیار نہیں ہوتا۔

کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:۔

تو نے دیکھی ہے کہاں بلال حبشی کی صورت
رنگ کالا تھا مگر عشق میں کیا رنگیں تھا

بدقسمتی سے میری بیٹی میری باتیں سمجھتی بھی ہے اور مانتی بھی ہے، لیکن جب معاشرے کے تلخ رویے اس کے سامنے آتے ہیں تو اس کا ننھا سا دل پھر زخمی ہو جاتا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب احساس ہوتا ہے کہ بچوں کو صرف تعلیم دینا کافی نہیں، بلکہ انہیں دوسروں کی عزت کرنا، اختلاف کو قبول کرنا اور انسان کو اس کے کردار سے پہچاننا بھی سکھانا ضروری ہے۔

علامہ اقبال نے فرمایا:

دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب
آنکھ کا نور دل کا نور نہیں

اگر ہم نے آج اپنے بچوں کو یہ نہ سکھایا کہ انسان کی اصل خوبصورتی اس کے رنگ میں نہیں بلکہ اس کے اخلاق، کردار، علم اور انسانیت میں ہے، تو آنے والی نسلیں ظاہری چمک دمک کی اسیر تو ہوں گی، مگر حقیقی حسن سے محروم رہ جائیں گی۔

یاد رکھیے! بچے ہمارے الفاظ سے کم اور ہمارے رویوں سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ اگر ہم نے انہیں رنگ، نسل، زبان یا شکل و صورت کی بنیاد پر دوسروں کا مذاق اڑانے سے نہ روکا، تو ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جو بظاہر تو ترقی یافتہ دکھائی دے گا، مگر اس کے دل تعصب، نفرت اور احساسِ کمتری سے بھرے ہوں گے۔

ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو آئینے کا حسن سکھانا چاہتے ہیں یا کردار کا۔ کیونکہ چہرے وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں، مگر اخلاق، کردار اور انسانیت نسلوں تک پہچانے جاتے ہیں۔ ایک مہذب اور باوقار معاشرہ وہی ہے جہاں انسان کی پہچان اس کی رنگت نہیں بلکہ اس کا کردار ہو۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے