شمع فروزاں

کوثرخان

جیسے ہی ایمبولنس آ کر رکی گلی میں شور مچ گیا---خالد بھائی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ــ، خالد بھائی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ــ،ــ بچے بڑے ان کے گھر کی طرف دوڑے- محلے کی خواتین

چھتوں پر چڑھ کر یہ منظر دیکھنے لگیں ،ہر کوئی حیران تھا کہ صبح تو اچھے بھلے آفس گئے تھے ،ایک دم کیا ہو گیا؟ پڑوس کے ظاہر صاحب بھی کف افسوس مل رہے تھے اور کہہ رہے تھے"میرا بہت اچھا پڑوسی تھا ـ ۔ صبح بھی آفس جانے سے پہلے سلام دعا کے ساتھ رسمی سی گفتگو بھی ہوئی لیکن مشیت ایزدی میں کس کو دخل ہے؟ پورا محلہ اداس اور غمگین تھا کیونکہ وہ سب کے کام آتے تھے اور سب کی مدد کرتے تھے۔۔۔خواتین نے بھی چھتوں اور گیلریوں سے اتر کر ان کے گھر کی راہ لی۔۔

اب مسئلہ درپیش تھا ان کے غسل کا،ٹرالر کی ٹکر سے ان کا پورا جسم کچلا جا چکا تھا۔ چہرے کے نقوش بگڑ چکے تھے۔خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے چہرے کا رنگ کافی زرد پڑ چکا تھا۔ ان کی باڈی ناقابل دید تھی۔ غسال کو بلایا گیا، اس نے بھی انکار کر دیا، وہ بھی خوف کھا کر واپس چلا گیا---سب اسی سوچ بچار میں تھے کہ نیاز بھائی آگے بڑھے اور انہوں نے خالد بھائی کو غسل دینے کا ارادہ کیا- نیاز بھائی محلے کی ہر دل عزیز شخصیت تھے، وہ رفاہ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے، انسانیت کی خدمت ان کا مشن تھا۔۔سو بہت محبت اور نرمی کے ساتھ انہوں نے غسل دیا اور سب نے مل کر خالد بھائی کو ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔

رات بہت گہری ہو چکی تھی ۔ چاند بھی بادلوں کے اوٹ میں کہیں چھپ گیا تھا،ہر سو اندھیرا چھایا ہوا تھا،سب لوگ خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے،اچانک نیاز بھائی کے گھر کی اطلاعی گھنٹی بجی۔ نیاز بھائی ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے،"الہٰی خیر! اس وقت کون آگیا؟" کہتے ہوئے باہر نکلے۔ دروازہ کھول کر دیکھا تو پڑوس کے راشد صاحب پریشان کھڑے تھے۔

"کیا ہوا راشد بھائی! خیریت تو ہے؟" نیاز بھائی نے حیران ہو کر پوچھا۔
"حمدان کی طبیعت بہت خراب ہے—بہت تیز بخار ہے، کسی طرح کم ہی نہیں ہو رہا۔ اس کو ہسپتال لے کر جانا ہے، آپ کی گاڑی چاہیے تھی۔"
"ارے راشد بھائی آپ بالکل پریشان نہ ہوں، میں ابھی کپڑے تبدیل کر کے آتا ہوں۔" انہوں نے تسلی دی، فوراً گاڑی نکالی اور سب کو لے کر ہسپتال کی طرف روانہ ہو گئے۔ جب تک بچے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہو گئی، وہ راشد صاحب کے ساتھ ہی رہے اور ان کی اخلاقی اور مالی مدد بھی کرتے رہے۔

بجلی کے محکمے کے بھی اپنے ہی اصول و قواعد ہوتے ہیں---شکایت کرنے پر بھی شنوائی نہیں ہوتی---گلی کے پانچ گھروں کی بجلی ہر دوسرے تیسرے دن غائب ہو جاتی۔ اس وقت بھی لوگ نیاز بھائی کو یاد کرتے—انہوں نے اپنے گھر سے سب کو کنکشن دیا ہوا تھا۔ نیاز بھائی کا دل سب کے لیے روشن تھااور خیر کے کاموں میں حصہ لینے کی وجہ سے ان کے دل کی روشنی سب کے دلوں تک پہنچ چکی تھی۔ جیسے ہی لائٹ جاتی سب نیاز بھائی کو یاد کرتے اور وہ فوراً کنکشن آن کر کے سب کے گھروں کو روشن کر دیتے اور خوب دعائیں لیتے۔


ایسی ہی ایک سنہری شام تھی۔ سورج اپنا سفر مکمل کر چکا تھا۔ شام کے ساعتیں رات میں تبدیل ہو رہی تھیں ۔ بچے گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔ اچانک ایک بچے نے چھکا مارا اور گیند سامنے سے آتے ہوئے نظیر صاحب کی آنکھ پر لگی اور آنکھ سوجھ گئی۔ انہوں نے غصے میں آ کر سب بچوں کو خوب ڈانٹا، کچھ مغلظات بھی دیں ۔ چھٹی کا دن تھا، سب مرد گھروں پر ہی تھے۔ شور کی آواز سن کر بچوں کے والدین گھروں سے نکل آئے اور وہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا—شیطان نے جال پھینکا، اور سب آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

نیاز بھائی گھر میں اخبار بینی میں مشغول تھے، شور سن کر باہر نکلے۔ دیکھا تو وہاں کا نقشہ ہی بدلا ہوا تھا۔ وہ فریقین میں صلح کروانے کی کوشش کرتے رہے۔ جھگڑا ختم کرواتے رہے لیکن معاملہ بگڑتا ہی چلا گیا۔ کوئی کسی کی سننے کو تیار نہ تھا۔ اندھیرا بھی پھیل چکا تھا اور ساتھ ہی بجلی بھی الوداع کہہ گئی۔ ایسے میں منظر بہت خوفناک ہو چکا تھا—مگر نیاز بھائی اپنی جان کی پرواکیے بغیر ڈٹے رہے۔ نیاز بھائی کی بیوی اور بچے گھر کی بالکونی سے سراسیمگی میں یہ سب دیکھ رہے تھے اور اللہ سے دعائیں کر رہے تھے۔

خدا خدا کر کے معاملہ رفع دفع ہوا اور سب لوگ اپنے گھروں کی راہ لی۔ جب سب امن و امان سے گھروں کو پلٹ گئے تو نیاز بھائی بھی گھر آئے۔ اہلیہ رقت آمیز لہجے میں بولیں، "آپ کیوں اتنے خطرناک کاموں میں کود پڑتے ہیں؟ آپ کو ہمارا کچھ خیال نہیں؟ اگر آپ کو کچھ ہو جاتا تو…!"
نیاز بھائی نے نرمی سے کہا، "بھائی اگر میری کوششوں سے کسی کی جان بچ گئی تو یہ بھی تو ایک نیکی ہوئی نا---اگر میں یہ سب نہیں کرتا تو دونوں فریق میں سے کوئی زخمی یا ہلاک ہو جاتا اور فریقین میں صلح کرانا تو بہت بڑی نیکی ہے۔"


گلی میں شور تھم چکا تھا، لوگ اپنے گھروں کو لوٹ چکے تھے، اور اندھیرے میں پھیلی ہوئی گھٹن آہستہ آہستہ کم ہونے لگی تھی۔ مگر اس رات کے ہنگامے نے ایک حقیقت سب کے دلوں پر چپ چاپ نقش کر دی تھی—یہ کہ اگر نیاز بھائی جیسے لوگ نہ ہوں تو چھوٹی سی غلط فہمی بھی بڑا سانحہ بن سکتی ہے۔ وہ پوری لڑائی کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر کھڑے رہے۔ کبھی ایک طرف جا کر نرمی سے سمجھاتے، کبھی دوسری جانب ہاتھ جوڑ کر غصے کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی کوشش کرتے۔

گھر لوٹے تو ان کی اہلیہ کی آنکھوں میں خوف اور محبت ایک ساتھ سمٹے ہوئے تھے، مگر نیاز بھائی کے چہرے پر وہی اطمینان تھا جو دوسروں کے دکھ بانٹنے والے دلوں میں اتر آتا ہے۔ ایسے لوگ بستیاں آباد رکھتے ہیں، رشتوں میں نرمی گھولتے ہیں اور بکھرتے ہوئے دلوں کو جوڑ دیتے ہیں۔

محلے والے بھی دل ہی دل میں جانتے تھے کہ اگر ان کی گلی میں کچھ امن ہے، کچھ روشنی ہے، تو ایسے ہی کرداروں کے دم سے ہے۔وہ کردار جو بے لوث خدمت کو اپنا شرف سمجھتے ہیں۔ ایسے کردار زمین کا نمک ہوتے ہیں۔ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور اقبال کے اس شعر کے مصداق
ہوتے ہیں۔

خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں  اس کا بندہ  بنوں گا جس کو خدا کے بندوں  سے پیار  ہو گا

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے