روشن قندیلیں

کوثر خان

رات کے گھپ اندھیروں میں جب بمباری کے شعلے آسمان کو دہکاتے ہیں، جب زمین لرزتی ہےاور ملبے کے نیچے معصوموں کی سانسیں ٹوٹتی ہیں ۔تب

خاموشی ایک بے آواز فریاد بن کر پھیل جاتی ہے۔ ان لمحوں میں صرف ٹوٹا ہوا انسان اور بکھری ہوئی زندگی باقی رہ جاتی ہے۔ ماؤں کی دعائیں ہوا میں ٹھہر سی جاتی ہیں۔

بچوں کے خواب مٹی کی تہوں میں دب جاتے ہیں اور زمین اپنے سینے پر لگے زخموں کے ساتھ کراہتی ہے۔ایسی ہی ایک المناک رات تھی، آسمان ٹوٹے ستاروں سے بھرا تھا۔ دھوئیں نے افق کو سیاہ چادر کی طرح لپیٹ رکھا تھا۔ خان یونس کی گلیوں میں ہوا کے ساتھ بارود کی بو بھی آ رہی تھی اور کہیں کسی ماں کی سسکی، کسی بچے کی نحیف چیخ تھی۔ جب اس سناٹے کو اچانک ایک زوردار دھماکے نے چیر کر رکھ دیا۔۔۔

سفاک دشمن نے ایک گھر پر بمباری کر کے پورے گھر کو تباہ کر دیا اور 25 سے زیادہ اہل خانہ شہید ہو گئے۔یوں محسوس ہوتا تھا جیسے ہوائیں سو گوار ہو گئی۔روشنی سہم کر پیچھے ہٹ گئی ہو اور کائنات کا ہر ذرہ اس دکھ کو اپنے اندر سموئے کھڑا ہو۔ بچ جانے والی صرف ایک خاتون تھیں"ہنادی سکیک"جنہیں اپنے گھر پر ہونے والی بمباری سے چند ہفتے پہلے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور وہ مبارک خواب شوہر،سارے بچوں اور پوتوں کی شہادت کے باوجود ان کے لیے زندگی کا سہارا بن گیا-

جب انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا اور علاج شروع ہوا تو اس خواب کی حقیقت آہستہ آہستہ روشن ہونے لگی اور پھر وہ خواب انہیں پوری طرح یاد آنے لگا خاص طور پر وہ جملہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں ان سے فرمایا تھا:"صبر کرو بے شک خدا نیکی کرنے والوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا-"

یہ خواب ہنادی سکیک کی تالیف قلب کا سامان تھا جس کے بارے میں وہ کہتی ہے"نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مومنین یا صابرین نہیں فرمایا بلکہ محسنین فرمایا ،جیسے میرے ہاتھ تھام کر مجھے مضبوط کر رہے ہوں--"اور جب ہسپتال میں انہیں ایک ایک کر کے یہ المناک خبریں ملتی گئی کہ ان کے شوہر،بیٹے٫والدہ،بہن بھائی اور ننھے پوتے پوتیاں سب شہید ہو چکے ہیں ۔تب ہر خبر سن کر ان کی زبان پر بے اختیار یہی دعا اتی رہی "خدایا اس مصیبت میں مجھے اجر عطا فرما اور اس کا بہتر بدل عطا فرما"-ہنادی سکیک ایک اسلامی مبلغہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اور نفسیاتی مشیر بھی ہیں--وہ ان حالات میں بھی لوگوں کو صبر اور امید کا پیغام دیتی ہیں۔

وہ اللہ کی رضا میں راضی ہیں اور حکمت سے بھرپور گفتگو کرتی ہیں مثلا: ۔اگر حق تعالی نے میرے لیے کوئی مقصد نہ رکھا ہوتاکوئی پیغام یا ذمہ داری نہ چھوڑی ہوتی تو وہ مجھے تنہا زندہ نہ رکھتا-اب میں اس دنیا میں تنہا ہوں۔نہ شوہرنہ بچے نہ ان کی اولادوں سے بھرا ہوا گھر،کچھ بھی نہیں بچا۔۔۔میں اس پر بھی رب سے راضی ہوں"۔

یہ ہے اسلام کا وہ روشن ستارہ٫عزم و ہمت کا پیکر٫صبر و استقامت کی داستان جو نہایت ایمان افروز٫درد بھری اور روح کو چھو لینے والی ہے۔زندگی پر صدمے کا بہت بڑا نشیب آیا۔ اس خوفناک واقعے نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ ہنادی سکیک جیسی حوصلہ مند خاتون نے ذاتی صدمے کو مایوسی نہیں بننے دیا۔اس عظیم سانحے کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کو ایک "پیغام"سمجھا-گوشہ نشینی اختیار کرنے یا علاقہ چھوڑنے کی بجائے انہوں نے زخمیوں٫یتیموں اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔وہ اس بات کی زندہ مثال بن گئیں کہ: ۔"ذاتی مصیبت کسی کو مفلوج نہیں کرتی بلکہ اگر مضبوط ارادے ہوں تو اسے خدمت کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے"-

بلا شبہ اہل غزہ حق تعالی ٰکے خاص بندے ہیں۔وہ ایمان کی روشن قندیلیں ہیں۔انہیں رب کا جو قرب اور معرفت حاصل ہے اور رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عقیدت کا جو رشتہ ہے دنیا کے دیگر خطوں میں بسنے والے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ان کے پاس یقین کی قوت ایمانی جذبہ اور عزم و ہمت کے ہتھیار ہیں۔ان کے صبر و ثبات اور استقامت و پامردی کا راز بھی یہی ہے۔۔

سلام ہے ایسے روشن چراغوں پر

"خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را "

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے