مجاہد کا خواب

کوثر خان


صوفے پر ایک شخص سکون سے بیٹھا ہوا تھا، مگر چہرے پر لپٹا ہوا رومال اور زخمی بازو اس کے سکون کو بے نقاب کر رہے تھے۔ وہ اپنی چھڑی کو مضبوطی سے تھامے بیٹھا تھا، جیسے وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار

ہو۔ تین دن کی بھوک اور پیاس نے اس کے جسم کو کمزور ضرور کر دیا تھا، مگر اس کی روح کی طاقت بے مثال تھی۔ کمرے کی فضا میں خاموشی کا راج تھا، مگر اس کے چہرے کی سکونت کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ معلوم ہوتی تھی۔

اچانک کھڑکی سے ایک ڈرون اندر داخل ہوا۔ وہ ہلکا سا جھکا، ہاتھ میں موجود چھڑی کو بے ساختہ ہوا میں اچھالا۔ چھڑی کی پرواز میں ایک خاص جلال تھا، اور یہ منظر گویا ایک کہانی کا خلاصہ تھا۔ وہ کوئی عام چھڑی نہ تھی، وہ ایک مجاہد کی چھڑی تھی، ایک علامت، جو بہادری اور عزم کے ہزاروں قصے سنا گئی۔ اور وہ چھڑی اور رومال نہ صرف فلسطین بلکہ دنیا کے بہت سے بچوں اور جوانوں کے لیے جرات اور بہادری کا استعارہ بن گئے۔

صبح بہت اداسی لیے ہوئے تھی۔ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایک مجاہد کی شہادت کی خبر گونج رہی تھی۔ وہ مجاہد کون تھا؟ وہ صفِ اول کا مجاہد، جنت کے راستے کا مسافر، جس کی زندگی کا نصب العین شہادت تھا۔ اسے اپنی سرزمین فلسطین سے عشق تھا، وہ فلسطین جسے انبیاء کی سرزمین کہا جاتا ہے، اور وہ مسجدِ اقصیٰ کا محافظ تھا۔ مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت کے لیے وہ خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لیے تیار تھا۔ جسے سات اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصی اپریشن کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا اور جس کے لیے دشمن نے جاسوسوں کا نیٹ ورک بچھا رکھا تھا، مگر دشمن کی انٹیلیجنس سروسز کو ان کا سراغ لگانے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ یہ تھے فلسطین کی تنظیم ازادی کے سربراہ یحییٰ سنوار جو 17 اکتوبر 2024 کو شیر کی طرح دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر سرفراز ہو گئے۔

یحییٰ کی زندگی دھماکوں اور تکلیفوں کے درمیان پروان چڑھی۔ وہ کیمپوں میں پیدا ہوئے، جیل کی تاریکیوں میں جینا سیکھا، اور ہر قید میں امید کا چراغ روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا:"میں نے اپنی زندگی جیلوں، جنگوں، تکلیفوں، اور امیدوں کے درمیان گزاری ہے۔ ان تاریک کوٹھریوں میں بھی میں نے دیواروں کے پار روشنی کی کھڑکیاں دیکھی ہیں۔ ہر سلاخ میں مجھے آزادی کی کرن نظر آتی تھی۔"

یحییٰ سنوار نے ایک مرتبہ جیل سے اپنی والدہ کے نام خط لکھا اور اپنا ایک خواب بیان کیا:"ماں، میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ان یہود پر حملہ کر رہا ہوں، انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح مارتا ہوں، اور پھر خود کو شہید ہوتے دیکھا۔ اس کے بعد میں نے خود کو جنت کے باغات میں رسول اللہ ﷺ کی آغوش میں پایا، جو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔"برسوں بعد یہ خواب حقیقت بن گیا، اور وہ جہادی معرکے میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

حضرت محمد ﷺ کے امتی ہمیشہ بہادر ہوتے ہیں، اور یحییٰ سنوار اس بہادری کا جیتا جاگتا نمونہ تھے۔ ان کی شہادت کا صدمہ پوری امتِ مسلمہ کو ہوا، مگر ان کی جرات اور عظمت پر ہر مسلمان کو فخر تھا۔ وہ ایسے دلیر رہنما تھے جو میدانِ جنگ میں صفِ اول میں کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کرتے تھے۔ انہوں نے کبھی سرنگوں میں پناہ نہیں لی، نہ کیمپوں میں چھپے، بلکہ ہمیشہ دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان کے ماتھے اور سینے پر گولیاں لگیں، پیٹھ پر نہیں۔ دشمن نے انہیں گہری سرنگوں میں چھپا ہوا سمجھا، مگر وہ میدانِ کارزار میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

یحییٰ سنوار نہ صرف میدانِ جنگ کے شہسوار تھے بلکہ قلم کے سپاہی بھی تھے۔ انہوں نے 22 سال قید و بند کی اذیتیں جھیلیں، اور ان برسوں میں ایک ناول الشوک والقرنفل (کانٹے اور پھول) لکھا، جو ان کی اور دیگر مظلوم فلسطینیوں کی زندگی کی کہانی تھا۔ یہ ناول عربی زبان میں ہے، اور اس کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔ یہ کتاب مظلوموں کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے کی ایک کوشش تھی، جسے فلسطینی قیدی جلاد صفت پہرے داروں سے چھپ کر نقل کرتے اور دنیا بھر میں پھیلاتے تھے۔

یحییٰ سنوار ہمیشہ شہادت کے طلبگار تھے۔ ان کا کہنا تھا:"شہادت دشمن کی طرف سے میرے لیے سب سے بڑا تحفہ ہوگا۔ میں کبھی بستر پر، سڑک کے حادثے میں، یا دل کے دورے سے مرنا نہیں چاہتا۔ شہادت ہی وہ موت ہے جو ایک مومن کو زیب دیتی ہے، اور یہی میری خواہش ہے۔"رب نے ان کی یہ تمنا پوری کی، اور 17 اکتوبر 2024 کو 62 سال کی عمر میں وہ دشمن کے سامنے سینہ تان کر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہادت کے بعد ان سے جو سامان ملا، وہ ان کی سادگی اور مجاہدانہ زندگی کا عکاس تھا: اذکار کے کتابچے، ایک تسبیح، ایک دستی گھڑی، چند ٹافیاں، چپکنے والی ٹیپ، اور ایک پستول، جو انہوں نے دشمن کے ایک فوجی افسر سے مالِ غنیمت کے طور پر حاصل کیا تھا اور فخر سے لہراتے تھے۔ یہی کل متاع تھی اس شخص کی جس کے نام سے دنیا کی سب سے بڑی صیہونی دہشتگرد تنظیم کانپتی تھی۔

یحییٰ سنوار کی زندگی اور شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ جنت کا وہ خریدار، چاہتا تو سونے کا محل بنا سکتا تھا مگر مجاہد کی نگاہ میں دنیا کی ہفت اقلیم کی دولت بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔۔

دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذتِ آشنائی

شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت، نہ کشور کشائی

دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے